بیٹی کی شادی سے 10 روز قبل خاتون ہونیوالے داماد کے ساتھ بھاگ گئی


بھارت میں بیٹی کی شادی سے چند روز قبل ایک خاتون اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ ہی فرار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیران کن واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیش آیا جہاں بیٹی کی شادی سے چند روز قبل اس کی ماں اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ3 لاکھ روپے کی نقد رقم اور 5 لاکھ کے زیورات لے کر فرار ہوگئی۔پولیس کے مطابق لڑکی کے والد جتیندر کمار کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اس کی بیوی اور بیٹی کا ہونے والا شوہر دونوں ہی لاپتا ہیں جب کہ ساڑھے 3 لاکھ روپے کی نقد رقم اور سونے چاندی کے زیورات بھی غائب ہیں جن کی مالیت تقریباً 5 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔لڑکی کے والد کے مطابق ان کی بیٹی کی شادی 16 اپریل کو طے تھی جس کیلئے شادی کے کارڈز بھی تقسیم ہو چکے تھے اور تمام تیاریاں زورو شور سے جاری تھیں تاہم داماد بیٹی سے شاذونادر ہی بات کرتا تھا اس کے برعکس وہ روزانہ تقریباً 20-22 گھنٹے لڑکی کی والدہ سے بات کرتا تھا۔لڑکی کے والد کا بتانا ہے کہ وہ کام کے سلسلے میں بنگلورو میں رہائش پذیر ہیں اور حال ہی میں گاؤں واپس آئے ہیں، واپسی پر جب ہونے والے داماد اور بیوی کی قربت دیکھی تو شک میں مبتلا ہوا، داماد نے بھاگنے سے قبل ان سے کہا تھا تم نے اپنی بیوی کو 20 سال تک پریشان کیا، اب اسے جینے دو اور بھول جاؤ۔دوسری جانب شیوانی نامی لڑکی نے والدہ سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ’ اس کی ماں زیورات اور پیسے لے کر بھاگ گئی، اس نے سب کچھ ویسا ہی کیا جیسا کہ اس آدمی نے اسے کہا۔لڑکی نے مطالبہ کیا کہ ہمیں زیورات اور نقدی واپس دلوائی جائے اس کے بعد چاہے وہ زندہ رہیں یا مر جائیں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

انڈیا میں ’دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

انڈیا میں ’باقی دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی