انسٹا گرام ریلز کے لیے ایک دلچسپ فیچر کی آزمائش


انسٹا گرام کی جانب سے ایک دلچسپ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین ریلز ویڈیوز کو ایک سیکرٹ کوڈ کے ذریعے لاک کرسکیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ انسٹا گرام میں صارفین کا اپنے مداحوں سے رابطے کا ایک منفرد ذریعہ ہوگا۔ اس طریقے سے وہ اپنی خصوصی ریلز ویڈیوز صرف ان افراد سے شیئر کرسکیں گے جو ان کے زیادہ قریب ہوں گے۔میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کی جانب سے اس فیچر کو اس کے ڈیزائن اکاؤنٹ میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس اکاؤنٹ پر ایک لاک ریل کو شیئر کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے صارفین کو اکاؤنٹ میں دیے گئے سراغ کے مطابق ایک سیکرٹ کوڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔یہ سراغ پوسٹ کے کیپشن کے پہلے ہیش ٹیگ تھریڈز میں دیا گیا ہے یا یوں کہہ لیں کہ تھریڈز اس کا سیکرٹ کوڈ ہے۔ درست کوڈ کا اندراج کرنے پر صارفین ریل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کو برانڈز کی جانب سے نئی مصنوعات کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے یا صارفین اسے اپنے فالوورز سے رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔یہ واضح نہیں کہ اگر سیکرٹ کوڈ کا اشارہ پوسٹ کے کیپشن میں دیا جائے گا تو ریل ویڈیو کو سیکرٹ کوڈ میں لاک کرنے کا مقصد کیا ہوگا۔ ویسے یہ فیچر انسٹا گرام کے ایک اور فیچر Reveal سے ملتا جلتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی اسٹوری کو فالوورز سے چھپا سکتے ہیں اور اس تک رسائی ڈائریکٹ میسج کے ذریعے ہوتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

پی ٹی اے نے تین کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے کلاس لائسنس جاری کر دیے

ٹک ٹاک میں بہترین فیچرکا اضافہ

چیٹ جی پی ٹی کی نظر میں بد صورت ترین فونزمنظرعام

جانوروں کی قیمتی اقسام جو ختم ہو رہی ہیں، مگر کیوں؟

جوتے گھر سے باہر اتارنے کی آسان عادت جو آپ کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے

فیس بک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، پیسے کمانے کا آسان طریقہ متعارف

سائنسدانوں نے اڑنے والا وائرلیس روبوٹ تیار کر لیا

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

حضرت موسیٰ، فرعون کی شکست اور لاش محفوظ کیے جانے کا قصہ اسلام اور دیگر مذاہب میں

ڈینٹ، ٹوٹے شیشے اور پارٹس کی دگنی قیمتیں۔۔ ژالہ باری سے تباہ گاڑیوں کے مالکان کو کیا کیا مشکلات جھیلنی پڑیں؟

ونڈوز 11 میں بڑی تبدیلی نے تہلکہ مچا دیا

ایکس (ٹوئٹر) میں بہت جلد ایک اور بڑی تبدیلی متوقع

چیٹ جی پی ٹی نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

ناریل میں پانی کیسے بھرتا ہے؟ جانیے قدرت کے اس معجزے کا راز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی