واٹس ایپ میں نئے فیچرز کے اضافے نے تہلکہ مچا دیا


دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ واٹس ایپ کو دنیا کا سب سے بڑا میسجنگ پلیٹ فارم قرار دیا جاتا ہے۔ اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکثر نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔ اسی طرح نئی چیزوں کو پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جاتا ہے مگر بیشتر افراد کو ان نئی چیزوں کا علم ہی نہیں ہوتا۔ تو اگر آپ حالیہ نئے واٹس ایپ فیچرز کے بارے میں جان نہیں سکے تو درج ذیل میں جان سکتے ہیں کہ حالیہ ہفتوں میں میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں کن فیچرز کا اضافہ ہوا ہے۔گروپ چیٹ آن لائن انڈیکٹرواٹس ایپ میں خاموشی سے اس فیچر کا اضافہ کیا گیا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو علم ہوتا ہے کہ کسی گروپ چیٹ میں کتنے افراد آن لائن ہیں۔ آن لائن افراد کی تعداد گروپ کے نام نیچے دی جاتی ہے مگر ایپ کی جانب سے یہ نہیں بتایا کہ آپ کے کونسے دوست آن لائن ہیں۔گروپ چیٹس نوٹیفکیشن کا کنٹرولبیشتر افراد متعدد واٹس ایپ گروپس کا حصہ ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں فون مسلسل نوٹیفکیشنز موصول ہونے کے وجہ سے بجتا رہتا ہے۔ مگر واٹس ایپ کے نئے فیچر سے آپ کو صرف اہم نوٹیفکیشز پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے لیے نئی نوٹیفائی فار سیٹنگ کو استعمال کریں۔واٹس ایپ کے مطابق آپ ہائی لائٹس آپشن کو استعمال کرکے نوٹیفکیشنز کو اپنے میسجز کے ریپلائیز تک محدود کرسکتے ہیں، یا فون میں محفوظ کانٹیکٹس کے میسجز اور جن پیغامات میں آپ کو مینشن کیا جاتا ہے، صرف ان کے نوٹیفکیشنز موصول ہوں گے۔ون آن ون چیٹ میں ایونٹواٹس ایپ میں گروپ ایونٹس کا آپشن تو کافی عرصے سے موجود ہے مگر اب صارفین ون آن ون چیٹ میں بھی ایونٹس کو ترتیب دے سکتے ہیں۔ آپ دیگر افراد کو انوائیٹ کرسکتے ہیں، تاریخ اور وقت کو ایڈ کرسکتے ہیں جبکہ ایونٹ کو چیٹ میں پن کرسکتے ہیں۔دستاویزات اسکین کریںواٹس ایپ کے آئی فون صارفین کے لیے دستاویزات کو اسکین کرنے کے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے۔ یعنی اب صارفین کو کسی دستاویز کو اسکین کرنے کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اٹیچمنٹ ٹرے میں موجود اسکین ڈاکومنٹ آپشن سے ایسا ممکن ہے۔ویڈیو کالز میں زومنگیہ فیچر بھی آئی فونز تک محدود ہے جس میں آپ ویڈیو کالز کے دوران زوم ان کرسکتے ہیں۔چینلز کے لیے کیو آر کوڈزواٹس ایپ چینل چلانے والے اب کیو آر کوڈ کو بھی شیئر کرسکتے ہیں جو کہ کسی چینل کے لنک کا کام کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

پی ٹی اے نے تین کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے کلاس لائسنس جاری کر دیے

ٹک ٹاک میں بہترین فیچرکا اضافہ

چیٹ جی پی ٹی کی نظر میں بد صورت ترین فونزمنظرعام

جانوروں کی قیمتی اقسام جو ختم ہو رہی ہیں، مگر کیوں؟

جوتے گھر سے باہر اتارنے کی آسان عادت جو آپ کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے

فیس بک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، پیسے کمانے کا آسان طریقہ متعارف

سائنسدانوں نے اڑنے والا وائرلیس روبوٹ تیار کر لیا

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

حضرت موسیٰ، فرعون کی شکست اور لاش محفوظ کیے جانے کا قصہ اسلام اور دیگر مذاہب میں

ڈینٹ، ٹوٹے شیشے اور پارٹس کی دگنی قیمتیں۔۔ ژالہ باری سے تباہ گاڑیوں کے مالکان کو کیا کیا مشکلات جھیلنی پڑیں؟

ونڈوز 11 میں بڑی تبدیلی نے تہلکہ مچا دیا

ایکس (ٹوئٹر) میں بہت جلد ایک اور بڑی تبدیلی متوقع

چیٹ جی پی ٹی نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

ناریل میں پانی کیسے بھرتا ہے؟ جانیے قدرت کے اس معجزے کا راز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی