’معدنی ذخائر پر پہلا حق ہمارا‘، گلگت بلتستان کے شہریوں نے احتجاج کی دھمکی کیوں دی؟


پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ قدرتی ذخائر سے بھی مالا مال ہے اسی لیے گلگت بلتستان کو معدنیات کی جنت سمجھا جاتا ہے۔ چند روز پیشتر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان منزلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے معدنی ذخائر کو فروخت کر کے پاکستان کے قرضے اُتارنے اور ملک کو آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلانے کی بات کی جس پر گلگت بلتستان کے بعض حلقوں میں شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں سماجی اور سیاسی حلقوں نے گلگت بلتستان کے معدنی ذخائر کو بیچ کر ملک کا قرضہ اُتارنے کے افسوس ناک قرار دیا ہے۔گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی نے قومی جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت پاکستان پہلے آئینی طور پر ہماری حیثیت کو تسلیم کرے پھر ہمارے قدرتی ذخائر پر نظر ڈالے۔‘کمیٹی کا کہنا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی ذخائر عوامی ملکیت ہیں، ان پر پہلا حق یہاں کے عوام ہے۔بیان کے مطابق ’وزیراعظم پہلے گلگت بلتستان کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں اور گلگت بلتستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔‘گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں قیمتی دھاتوں سمیت کئی معدنیات پائی جاتی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہنزہ کے جنرل سیکریٹری رضوان کریم ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’حکومت گلگت بلتستان میں موجود معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے تاہم، بدقسمتی سے اب تک گلگت بلتستان کو آئینی و قانونی حقوق دینا نہیں چاہتی۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان عوام کو بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی میں بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت کو وسائل سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ہے مگر یہاں کے عوام کو حقوق دینا اور فلاح و بہبود ایک تشنہ تعبیر خواب ہی دکھائی دیتا ہے۔‘گلگت بلتستان میں کون سے معدنی ذخائر ہیں؟وہاں معدنیات کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں جن میں قیمتی دھاتیں، جواہرات اور صنعتی معدنیات شامل ہیں یہاں سونے، چاندی اور تانبے جیسی قیمتی دھاتیں بھی بکثرت پائی جاتی ہیں اور ان کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑی مانگ ہے۔ پہاڑیوں میں قیمتی اور نایاب پتھر بھی موجود ہیں جو دنیا بھر میں مشہور ہیں۔معدنیات کس کی ملکیت ہیں؟ گلگت بلتستان کے سینیئر قانون دان عبدالسلام ایڈووکیٹ نے اُردو نیوز کو بتایا کہ گلگت بلتستان میں مائنز اینڈ منرلز صوبائی حکومت کی ملکیت ہیں۔ گلگت بلتستان مائننگ کنسیشن 2016 کے تحت مائنز اینڈ منرلز کی لیز دینے اور منسوخی کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’معدنیات کے لیے قواعد و ضوابط بھی صوبائی حکومت نے بنائے ہوئے ہیں۔‘گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی نے معدنیات کے معاملے پر قومی جرگہ بلانے کا اعلان کیا (فوٹو: فیس بک، جی بی)عبدالسلام ایڈوکیٹ کے مطابق ’جس علاقے سے معدنیات دریافت ہوں وہاں کے مقامی لوگوں کو رائلٹی ملتی ہے جس تعین لیز پر دینے سے قبل کیا جاتا ہے، اسی طرح لیز کے بعد بھی سائٹ کو ایک طریقہ کار کے تحت لیز پر دیا جاتا ہے۔‘صوبائی حکومت کا موقف گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ ’وزیراعظم نے خطاب میں گلگت بلتستان کے علاوہ کے پی اور بلوچستان کی بات بھی کی تھی جو کہ عام تاثر کے حوالے سے تھی، اس بیان کو ضروری طور پر متنازع بنایا جا رہا ہے۔‘ترجمان حکومت فیض اللہ فراق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’گلگت بلتستان کی معدنیات عوام کی ہیں کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ ان پر قبضہ کرے اور نہ کبھی ایسا ممکن ہے۔‘ان کے مطابق ’معدنی ذخائر کو نکالنے کے لیے حکومت کا ایک باقاعدہ طریقہ کار ہے جس کے لیے لیز جاری ہوتی ہے اور پھر اس میں سے مقامی آبادی کو حصہ دیا جاتا ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’معدنیات کو استعمال میں لانے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور مقامی آبادی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا: رپورٹ

مقدمے کے بغیر گرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے: جج آئینی بینچ

17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی  فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس سے

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس سے

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس ہو گا

لائیو: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جان سے گئے، 21 زخمی

لائیو: مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جان سے گئے، 21 زخمی

ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق

مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی

اختیارات سے تجاوز اور غفلت پر اسلام آباد پولیس کے 15 اہلکار برطرف

کورنگی کریک گڑھے میں لگنے والی پر اسرار آگ اچانک بجھ گئی

راولپنڈی: غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ، 3 ملزمان گرفتار

پاکستان کے 10 غیرفعال ایئرپورٹس پر پروازیں کب بحال ہوں گی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی