امریکی ٹیرف پر پریشان ہیں مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ


پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی نشریاتی ادارے ’کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر پریشان ضرور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں، اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے‘۔خیال رہے گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے بیشتر ممالک پر نئے محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ دنوں امریکا نے اضافی محصولات کے اطلاق کو 90 روز کے لیے روک دیا ہے۔ابتدائی طور پر امریکا نے پاکستان پر بھی 29 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ دنوں کے اعلان کے بعد یہ معاملہ 90 روز کے لیے رُک گیا ہے۔محمد اورنگزیب نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس کے بدلے میں امریکا کو کوئی جواب دینے جا رہے ہیں تو اس کا جواب نہیں میں ہے‘۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان رسہ کشی میں پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’امریکا ایک طویل عرصے سے تجارت سمیت دیگر شعبہ جات میں پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین سے تعلقات بھی ہمارے لیے اہم ہیں‘۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا: رپورٹ

مقدمے کے بغیر گرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے: جج آئینی بینچ

17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی  فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس سے

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس سے

لائیو: ریکوڈک منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی منظور، تعمیراتی کاموں کا آغاز رواں برس ہو گا

لائیو: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جان سے گئے، 21 زخمی

لائیو: مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جان سے گئے، 21 زخمی

ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق

مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی

اختیارات سے تجاوز اور غفلت پر اسلام آباد پولیس کے 15 اہلکار برطرف

کورنگی کریک گڑھے میں لگنے والی پر اسرار آگ اچانک بجھ گئی

راولپنڈی: غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ، 3 ملزمان گرفتار

پاکستان کے 10 غیرفعال ایئرپورٹس پر پروازیں کب بحال ہوں گی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی