کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک


کانگو میں موٹر لگی لکڑی کی کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کانگو کے شمال مغربی علاقے میں واقع دریائے کانگو میں لکڑی کی بنی کشتی میں آگ لگی، جس کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی اور 148 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 500 افراد سوار تھے اور دریائے کانگو میں ڈوب گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کانگو میں کشتیوں کے حادثات عام ہیں جہاں گاؤں میں ٹرانسپورٹ کے لیے لکڑی کی بنی کشتیاں استعمال کی جاتی ہیں اور اکثر اس میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہوتے ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں تاحال سیکڑوں افراد لاپتا ہیں جبکہ اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد بھی 50 بتائی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایچ بی کانگولو نامی کشتی میں امبانڈاکا قصبے کے قریب دریا میں آگ لگی جو ماٹنکومو کی بندرگاہ سے بلومبا جارہی تھی، بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 100 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے اور پناہ گاہ میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم جھلسنے والوں کو مقامی اسپتالوں کو بھیج دیا گیا ہے۔کمشنر کومپیٹنٹ لویوکو نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون کشتی میں کھانا پکا رہی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ درجنوں مسافر بشمول خواتین اور بچے کشتی میں آگ لگنے کے بعد دریا میں چھلانگ لگانے سے ہلاک ہوگئے جو تیرنا نہیں جانتے تھے۔یاد رہے کہ 2024 میں کانگو کے مشرقی علاقے لیک کیوو میں 278 مسافروں کو لے کر جانے والی کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور بعد ازاں دسمبر میں مغربی کانگو میں کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا اور اس حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے، سپریم کورٹ کا وینزویلا کے باشندوں کی بے دخلی روکنے کا حکم

کیا شام بشار الاسد کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد آزاد ہوگیا؟

غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

امریکی بانڈ مارکیٹ میں ڈرامائی اُتار چڑھاؤ: وہ چیز جو ٹرمپ کو ٹیرف واپس لینے پر مجبور کر سکتی ہے

وہ 21 ملازمتیں جو 2030 تک امریکہ اور یورپ میں ماضی کا قصہ بن جائیں گی

پیوٹن کا یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان

کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک

’کینیڈی کو اس کے بھائی کی طرح ختم کر دینا چاہیے‘، خفیہ ریکارڈ منظرِعام پر

یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

’فلسطین پر بات کرو گے تو اُٹھا لیے جاؤ گے‘: امریکہ میں غیر ملکی طلبہ کو ویزے منسوخ ہونے کا خوف

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

انڈیا میں ’دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی