وہ 21 ملازمتیں جو 2030 تک امریکہ اور یورپ میں ماضی کا قصہ بن جائیں گی


امریکہ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2030 تک مغربی ممالک میں 21 ایسی ملازمتیں ہیں جو ختم ہو جائیں گی لیکن ان کی جگہ نئی ملازمتوں کے دروازے کھلیں گے۔امریکی میگزین ’فوربز‘ نے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ ’2025 فیوچر آف جابز‘ کے حوالے سے لکھا ہے کہ 2030 تک تقریباً 92 لاکھ ملازمتیں مکمل طور پر ختم ہو جائیں گی جو کل ملازمتوں کا آٹھ فیصد بنتا ہے۔میکنسی گلوبل انسٹیٹیوٹ کے تھنک ٹینک نے مزید خراب صورت حال کی منظر کشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے پانچ برسوں میں امریکہ اور یورپ میں مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن سے 12 لاکھ تک نوکریاں متاثر ہوں گی جس کی وجہ سے لاکھوں پیشہ ور افراد کو اپنے راستے بدلنا پڑیں گے۔تاہم دوسری طرف ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق اچھی خبر یہ ہے کہ 2030 تک ایک کروڑ 70 لاکھ نئی نوکریاں سامنے آئیں گی جو کل ملازمتوں کا 14 فیصد ہے۔یہ نئی ملازمتیں بدلتی معیشتوں، مارکیٹ شفٹس، ماحول دوست توانائی، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی میں جِدت کے باعث پیدا ہوں گی۔میکنسی گلوبل انسٹیٹیوٹ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا کی پروسیسنگ اور کولیکشن ایسی جابز ہیں جو مشینز کے ذریعے زیادہ تیزی سے انجام دی جا سکتی ہیں۔امریکہ اور یورپ میں جو ملازمتیں 2030 تک ختم ہو جائیں گی ان میں ڈاک خانے کے کلرک، بینک کیشیئرز اور کلرک، ڈیٹا انٹری کلرک، ریٹیل کیشیئرز اور ٹکٹ کلرک، ایڈمنسٹریٹو اسسٹنٹس اور سیکریٹریز، پرنٹنگ اور اس سے متعلقہ ورکرز، اکاؤنٹنگ کلرک اور میٹیریل اور سٹاک کا ریکارڈ رکھنے والے کلرک شامل ہیں۔اس کے علاؤہ جو ملازمتیں ختم ہوں گی ان میں ٹرانسپورٹ کنڈکٹرز، گھروں میں جا کر اشیا فروخت کرنے والے سیلز مین، گرافک ڈیزائنرز، کلیم فائل کرنے والے کلرک، لیگل آفیشلز، لیگل سیکریٹریز، ٹیلی مارکیٹنگ کرنے والے، بنیادی آئی ٹی سپورٹ فراہم کرنے والے، اسمبلی لائن ورکرز، مشین آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے، سپریم کورٹ کا وینزویلا کے باشندوں کی بے دخلی روکنے کا حکم

کیا شام بشار الاسد کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد آزاد ہوگیا؟

غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

امریکی بانڈ مارکیٹ میں ڈرامائی اُتار چڑھاؤ: وہ چیز جو ٹرمپ کو ٹیرف واپس لینے پر مجبور کر سکتی ہے

وہ 21 ملازمتیں جو 2030 تک امریکہ اور یورپ میں ماضی کا قصہ بن جائیں گی

پیوٹن کا یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان

کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک

’کینیڈی کو اس کے بھائی کی طرح ختم کر دینا چاہیے‘، خفیہ ریکارڈ منظرِعام پر

یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

’فلسطین پر بات کرو گے تو اُٹھا لیے جاؤ گے‘: امریکہ میں غیر ملکی طلبہ کو ویزے منسوخ ہونے کا خوف

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

انڈیا میں ’دنیا سے الگ تھلگ‘ قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہزار غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی