مناہل ملک کی معروف گلوکار کو لیگل ایکشن کی دھمکی


پاکستانی ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کری ایٹر مناہل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے نئے گانے میں میرا ذاتی کلپ شیئر کیا ہے۔ مناہل ملک نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں گلوکار کو لیگل ایکشن لینے اور ایف آئی آر درج کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مناہل ملک کا ٹک ٹاک ویڈیو میں کہنا ہے کہ عمیر اعوان کے نئے گانے ’لارے آ‘ میں میری زندگی سے منسوب چیزوں کو شیئر کیا گیا ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا۔ٹک ٹاکر کا گلوکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس گانے کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیا جائے ورنہ میں اس گانے کے خلاف لیگل ایکشن لوں گی۔دوسری جانب گلوکار عمیر اعوان نے بھی مناہل ملک کی دھمکیوں پر مبنی اس ویڈیو پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مناہل نے جو کرنا ہے کر لیں اپنے گانے کو ڈیلیٹ نہیں کروں گا۔یاد رہے کہ گلوکار عمیر اور حارث کی جانب سے نیا گانا 3 روز قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا ہے جسے تاحال 99 ہزار صارفین دیکھ اور سُن چکے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین مناہل ملک اور عمیر اعوان کی ان ویڈیوز پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔کسی صارف کا کہنا ہے کہ یہ بھی مناہل خان کا ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہو سکتا ہے جبکہ کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مناہل ملک نے دھمکیوں پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کر کے عمیر اعوان کے گانے کو شہرت دلوانے کی کوشش کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

قرضِ جاں: ’بیوہ کو زندگی صرف گزارنے کا نہیں جینے کا بھی حق ہے‘

اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطین کے حق میں بڑا بیان دے دیا

مریم نواز نے صوبے کے پہلے فلم سٹی کے قیام کی منظوری دے دی

’گیت کارِ اعظم‘ شکیل بدایونی جو بالی وُڈ کے اولین رومانی شاعر قرار پائے

مناہل ملک کی معروف گلوکار کو لیگل ایکشن کی دھمکی

فواد خان کو ہی اپنا پسندیدہ اداکار مانتی ہوں، وانی کپور

سرکٹ کے نام سے مقبول ہونے والے ارشد وارثی کی کہانی جن کا سرِ رِشتہ لاہور سے ملتا ہے

ہانیہ دلجیت سے متعلق ناصر چنیوٹی کا اہم بیان

بالی وُڈ کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

معروف گلوکار نے خاموشی سے شادی کرلی

فلم ’نکیتا رائے‘ 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سوہانا خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ناصر چنیوٹی کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

ہنی سنگھ کے ساتھ ماڈل کون؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

4فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی