مریم نواز نے صوبے کے پہلے فلم سٹی کے قیام کی منظوری دے دی


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور فلم اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فلموں کی تیاری کیلئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد"پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی" تشکیل دی گئی۔کمیٹی کی کنوینر پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی جب کہ عظمٰی بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے، منصوبے کے ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیشرفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیارات اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی جبکہ کمیٹی کو کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

قرضِ جاں: ’بیوہ کو زندگی صرف گزارنے کا نہیں جینے کا بھی حق ہے‘

اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطین کے حق میں بڑا بیان دے دیا

مریم نواز نے صوبے کے پہلے فلم سٹی کے قیام کی منظوری دے دی

’گیت کارِ اعظم‘ شکیل بدایونی جو بالی وُڈ کے اولین رومانی شاعر قرار پائے

مناہل ملک کی معروف گلوکار کو لیگل ایکشن کی دھمکی

فواد خان کو ہی اپنا پسندیدہ اداکار مانتی ہوں، وانی کپور

سرکٹ کے نام سے مقبول ہونے والے ارشد وارثی کی کہانی جن کا سرِ رِشتہ لاہور سے ملتا ہے

ہانیہ دلجیت سے متعلق ناصر چنیوٹی کا اہم بیان

بالی وُڈ کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلمیں جن کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے

معروف گلوکار نے خاموشی سے شادی کرلی

فلم ’نکیتا رائے‘ 30 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سوہانا خان کی گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ناصر چنیوٹی کا ہانیہ عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

ہنی سنگھ کے ساتھ ماڈل کون؟ سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم

4فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی