لیاری میں بلڈنگ گرنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی جائے، وزیر بلدیات


وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے لیاری کے علاقہ بغدادی میں بلڈنگ گرنے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی تین دن کے اندر اندر اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتنے والے افسران کی نشاندہی کر کے رپورٹ وزیر بلدیات کو پیش کرے جبکہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسران کو معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے تمام متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریسکیو کام سر انجام دینے کی ہدایات دی ہے۔ سعید غنی نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کیں کہ عمارت میں پھنسے ہوئے تمام لوگوں کو جلد از جلد ریسکیو کیا جائے، عمارت کے اطراف کی تمام رکاوٹوں کو دور کرکے ریسکیو آپریشن کو تیز سے تیز کیا جائے جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت تمام اداروں کے افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر اپنی نگرانی میں اس ریسکیو کام کو سرانجام دیں۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ہماری اولین ترجیح اس عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے پر مرکوز ہونا چاہیے۔ سعید غنی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات دی ہے کہ اگر کوئی زخمی ملبے سے نکالا جائے تو اس کی فوری طبی امداد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور عمارت گرنے کی وجوہات اور اس کے تمام اسباب کی فوری رپورٹ پیش کی جائے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے عمارت گرنے کے واقعہ پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ زندہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مجوزہ قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے، ایسی صورت حال میں کوتاہی اور غفلت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گِرنے سے کم از کم 10افراد ہلاک

ہماری سانس سے بدبو کیوں آتی ہے اور اس سے کیسے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے؟

’دشمن کو ڈرانے کے لیے‘ امریکہ کے بعد دنیا میں کن ممالک نے جوہری ہتھیار حاصل کیے اور کون اس دوڑ سے دستبردار ہوا

کراچی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گِرنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گِرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

پاکستان کو چین سے انڈیا کی لائیو معلومات مل رہی تھیں، ہمیں وقت پر اہم سامان نہیں ملا: انڈین نائب آرمی چیف کا دعویٰ

لیاری میں بلڈنگ گرنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی جائے، وزیر بلدیات

لیاری میں عمارت گرنے سے متعلق حکام فوری رپورٹ پیش کریں، وزیراعلیٰ نے حکم دیدیا

کراچی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گِرنے سے پانچ افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

پاکستان ریلوے کا بوسیدہ نظام، میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین پٹری سے اترگئی

لیاری میں عمارت زمین بوس۔۔ کتنا نقصان ہوا؟

در در بھاگا، منتیں کیں لیکن۔۔ سوات سانحے میں آنکھ کے سامنے اپنی اولاد کو ڈوبتا دیکھنے والے باپ کی دہائی ! ذمہ دار کون؟

سونے کی قیمت میں بڑی کمی.. فی تولہ سونا سستا ہو کر کتنے کا ملنے لگا ؟

’خطرہ محسوس ہو تو پہلے گولی چلاؤ سوال بعد میں کرو‘: غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی تنظیم کے سابق ملازم نے بی بی سی کو کیا بتایا؟

کیا بلوچستان کے جامعات میں مقامی زبانوں کے شعبے بند کیے جارہے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی