بلوچستان کی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے لیے وفاق نے رقم جاری کردی


وفاق نے بلوچستان کی جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کے لیے عرش، دیت اور دمن ادائیگی کی مد میں 80 لاکھ روپے جاری کردیئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، انصاف و قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے بلوچستان کے قیدیوں کے لیے ایک اہم اور انسان دوست اقدام اٹھایا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کے توسط سے جاری مذکورہ رقم ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے چیک کی صورت میں وصول کی۔ رقم سے ان قیدیوں کو رہائی دلوائی جائے گی جو مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے سزائیں پوری کرنے کے باوجود جیلوں میں مقید ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اقدام نہ صرف عدالتی نظام انصاف میں بہتری لائے گا بلکہ قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت بلوچستان رقم کو شفاف طریقے سے مستحق قیدیوں میں تقسیم کرے گی تاکہ وہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے جیلوں سے رہائی پا سکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جعلی بھرتیوں کا نیٹ ورک، جھوٹے اشتہارات سے صوبائی اور وفاقی محکمے کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟

کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی، امدادی سرگرمیاں تاحال جاری

نانگا پربت پر کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ناکام: ’کلارا کیمپ ون اور ٹو کے درمیان پاؤں پھسلنے کے باعث اونچائی سے گریں‘

کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی، امدادی سرگرمیاں تاحال جاری

حکومتی ٹیکس یا ٹیمو کی کوئی ’چال‘: پاکستان میں چینی شاپنگ ایپ پر اشیا کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟

حکومتِ کے ٹیکس یا ٹیمو کی کوئی ’چال‘: پاکستان میں چینی شاپنگ ایپ پر اشیا کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پر رکھے گئے 13 شیر تحویل میں لے لیے گئے

پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کو عارضی طور پر ضم کردیا

کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی، امدادی سرگرمیاں تاحال جاری

کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی: ’کل سے بس لاشیں نکل رہی ہیں‘

امریکی ریاست ٹیکساس میں اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ

ای سی او اجلاس: وزیراعظم کا کاربن مارکیٹ اور گرین کوریڈورز قائم کرنے پر زور

کوئٹہ میں یوم عاشور کے جلوس روٹ پر مارکیٹیں اور دکانیں سیل

پاکستان میں ’امیر آدمی‘ کی گاڑی سستی اور ’عام آدمی‘ کی سواری مہنگی کیوں ہو گئی ہے؟

بلوچستان کی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے لیے وفاق نے رقم جاری کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی