پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کو عارضی طور پر ضم کردیا


پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کی کم بُکنگ اور گاڑیوں کی تاخیر کے باعث آج اور کل، یعنی 5 اور 6 جولائی 2025 کو 2 ٹرینوں کو عارضی طور پر ضم کیا جا رہا ہے۔ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 33 اپ اور 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کو 15 اپ اور 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس میں ضم کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 43 اپ اور 44 ڈاؤن شاہ حسین ایکسپریس کو 5 اپ اور 6 ڈاؤن گرین لائن ایکسپریس میں ضم کیا گیا ہے۔ یہ ضم صرف آج اور کل (5 اور 6 جولائی) کے لیے مؤثر ہوگا۔ مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ معلومات اور بکنگ کے لیے کراچی کینٹ اور لاہور اسٹیشن کے ریزرویشن دفاتر سے رجوع کریں۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی کی ہدایت پر پسینجر فیسیلی ٹیشن ٹیمیں کراچی کینٹ اور دیگر اہم اسٹیشنز پر موجود ہیں تاکہ مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ مزید معلومات کے لیے ریلوے انکوائری نمبر 117 یا فون نمبر 99201115-021 پر رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق آج کراچی سے آنے جانے والی کچھ ریل گاڑیاں تاخیر کا باعث ہیں۔ 45اپ پاکستان ایکسپریس 02:00 کے بجائے 3 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ 05:00 بجے چلے گی۔ 9اپ علامہ اقبال ایکسپریس 03:30 کے بجائے 2 گھنٹے 15 منٹس کی تاخیر کے بعد 05:45 پر چلے گی۔ کراچی سے لالہ موسیٰ وایا فیصل آباد جانے والی 17اپ ملت ایکسپریس شام 05:00 کے بجائے 06 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ رات 11:00 بجے روانہ ہوگی۔ 25 اپ بہاؤالدین ایکسپریس 06:15 کے بجائے 1 گھنٹے 15 منٹس کی تاخیر کے بعد 07:30 پر روانہ ہوگی۔ 37 اپ فرید ایکسپریس 07:30 کے بجائے 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات کو 10:30 بجے روانہ ہوگی۔ بقیہ تمام گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔ مزید برآں ریلوے انتظامیہ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو کراچی سے اپ ڈائریکشن جانے والی تمام ریل گاڑیوں کو عارضی اسٹاپ دیا ہے۔ ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر تمام اپ ٹرینیں دو دو منٹ کے لیے رکیں گی۔ شہر کے اندر جلوسوں اور ٹریفک بندش کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی کی ہدایت پر مذکورہ اقدام مسافروں کی بروقت رسائی اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ مذکورہ اسٹاپس فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پر رکھے گئے 13 شیر تحویل میں لے لیے گئے

پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کو عارضی طور پر ضم کردیا

کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی: ’کل سے بس لاشیں نکل رہی ہیں‘

امریکی ریاست ٹیکساس میں اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ

ای سی او اجلاس: وزیراعظم کا کاربن مارکیٹ اور گرین کوریڈورز قائم کرنے پر زور

کوئٹہ میں یوم عاشور کے جلوس روٹ پر مارکیٹیں اور دکانیں سیل

پاکستان میں ’امیر آدمی‘ کی گاڑی سستی اور ’عام آدمی‘ کی سواری مہنگی کیوں ہو گئی ہے؟

بلوچستان کی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے لیے وفاق نے رقم جاری کردی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ نوٹیفکیشن آگیا

کراچی میں پانچ منزلہ عمارت اچانک زمین بوس، کم از کم 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 20 بچیاں لاپتہ

کراچی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گِرنے سے کم از کم 10افراد ہلاک

شکار ممنوع، لیکن مارگلہ ہلز میں ہرن گولی کا نشانہ کیسے بن گیا؟

سندھ میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی اجرک والی نمبر پلیٹس، عوام کے تحفظات کیا ہیں؟

سندھ میں گاڑیوں کی اجرک والی نمبر پلیٹس، عوام کے تحفظات کیا ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی