پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پر رکھے گئے 13 شیر تحویل میں لے لیے گئے


صوبہ پنجاب میں غیرقانونی طور پر شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 شیروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی دو روز قبل لاہور میں ہونے والے اس واقعے کے بعد سامنے آئی ہے جب جمعرات کو ایک شیر نے فارم ہاؤس کی دیوار پھلانگنے کے بعد شہریوں پر حملہ کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کو زخمی کیا تھا۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق جمعے کو کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا اور آج صبح 10 بجے تک 22 مقامات کی انسپکشن کی گئی ہے۔لاہور میں ہونے والی کارروائی میں چار شیروں کو تحویل میں لیا گیا اور اس احاطے کو سیل کیا گیا جہاں شیروں کو رکھا گیا تھا جبکہ تین افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔اسی طرح گوجرانوالہ شہر میں کارروائی کے دوران چار شیر برآمد کیے گئے۔فیصل آباد میں دو شیروں کو تحویل میں لیا گیا اور احاطے کو سیل کیا گیا۔علاوہ ازیں ملتان میں بھی تین شیر برآمد کیے اور ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔اس حوالے سے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کا غیرقانونی کاروبار ناقابل برداشت ہے اور عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وائلڈ لائف قوانین پر سختی سے عمل ہو گا اور پنجاب بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور ملتان میں کارروائیاں کیں (فائل فوٹو: سید امداد شاہ، فیس بک)انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر ان کے علم میں آئے کہ کہیں غیرقانونی طور پر شیر رکھے گئے ہیں تو وہ 1107 پر اطلاع دیں۔خیال رہے جمعرات کو جوہر ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔واقعے کے بعد زخمی بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ جوہر ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ شیر کا مالک اپنے پالتو شیر کو بچوں پر حملہ آور ہوتے دیکھ کر لطف اندوز ہو رہا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا، جبکہ وائلڈ لائف ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شیر کو قابو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔حکام کے مطابق وائلڈ لائف رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے ذریعے شیر کے مالک ملک اعظم عرف شانی، ان کے بیٹے بہرام اور بھائی ملک غلام مرتضیٰ کو گرفتار کیا۔محکمہ وائلڈ لائف نے بغیر اجازت نامے کے شیر رکھنے پر ایف آئی آر درج کی جو کہ ایک ناقابل ضمانت جرم ہے۔ پولیس کے مطابق اس جرم کی سزا سات برس قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

جعلی بھرتیوں کا نیٹ ورک، جھوٹے اشتہارات سے صوبائی اور وفاقی محکمے کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟

نانگا پربت پر کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ناکام: ’کلارا کیمپ ون اور ٹو کے درمیان پاؤں پھسلنے کے باعث اونچائی سے گریں‘

کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی، امدادی سرگرمیاں تاحال جاری

حکومتی ٹیکس یا ٹیمو کی کوئی ’چال‘: پاکستان میں چینی شاپنگ ایپ پر اشیا کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟

حکومتِ کے ٹیکس یا ٹیمو کی کوئی ’چال‘: پاکستان میں چینی شاپنگ ایپ پر اشیا کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پر رکھے گئے 13 شیر تحویل میں لے لیے گئے

پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کو عارضی طور پر ضم کردیا

کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی، امدادی سرگرمیاں تاحال جاری

کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی: ’کل سے بس لاشیں نکل رہی ہیں‘

امریکی ریاست ٹیکساس میں اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ

ای سی او اجلاس: وزیراعظم کا کاربن مارکیٹ اور گرین کوریڈورز قائم کرنے پر زور

کوئٹہ میں یوم عاشور کے جلوس روٹ پر مارکیٹیں اور دکانیں سیل

پاکستان میں ’امیر آدمی‘ کی گاڑی سستی اور ’عام آدمی‘ کی سواری مہنگی کیوں ہو گئی ہے؟

بلوچستان کی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے لیے وفاق نے رقم جاری کردی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ نوٹیفکیشن آگیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی