اس احمقانہ پوسٹ کی وجہ سے ۔۔ ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو پر شنیرا اکرم کیوں بھڑک اٹھیں؟


"میں کئی سالوں سے روڈ سیفٹی کے لیے آواز بلند کر رہی ہوں، اثر و رسوخ رکھنے والے لوگوں کو زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے اور ایسا مواد شیئر نہیں کرنا چاہیے۔ مجھے ہانیہ عامر سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، میں شکر گزار ہوں کہ وہ محفوظ رہی۔" View this post on Instagram A post shared by SHOWTIMEPAK (@showtimepak00) کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتاری، پیچھے کھڑے ہو کر بائیک رائیڈ، اور نہ ہی سر پر ہیلمٹ ہانیہ عامر کی ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ پاکستان کی مقبول ترین انسٹاگرام اسٹار اور نوجوانوں کی پسندیدہ اداکارہ نے اپنے دوست کے ساتھ اس خطرناک انداز میں سفر کیا، جو مداحوں کے لیے حیرت اور تشویش دونوں کا باعث بنا۔ ویڈیو دیکھ کر شنیرا اکرام نے سخت ردعمل دیا اور انسٹاگرام پر کھل کر ہانیہ کو تنبیہ کی۔ ان کے مطابق، اس طرح کے مناظر لاکھوں نوجوانوں کو غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ترغیب دے سکتے ہیں۔ شنیرا کا کہنا تھا کہ : ایک احمقانہ پوسٹ کی وجہ سے جانے کتنے حادثات ہوسکتے ہیں اور یہی بات مجھے چین نہیں لینے دے رہی۔ چاہے آپ مجھ سے نفرت ہی کریں لیکن میں صرف شہرت کی خاطر سیلیبریٹیز کو ایسی حرکات کرتے ہوئے دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتی کیونکہ ان کا اثر عوام پر پڑتا ہے۔ اپنے لئے نہیں تو اپنے ماں باپ کا خیال کریں۔ انٹرنیٹ صارفین کی اکثریت شنیرا کے ساتھ متفق نظر آئی۔ کسی نے کہا، "بچوں کو ہانیہ کے اثر سے بچائیں"، تو کسی نے طنز کیا، "یہ تو بس توجہ کی بھوکی ہیں۔" کچھ نے تو سیدھا کہہ دیا، "شنیرا بالکل صحیح کہہ رہی ہیں۔" یہ معاملہ اب محض ایک ویڈیو کا نہیں رہا، بلکہ یہ اس بحث کو جنم دے رہا ہے کہ مشہور شخصیات کو اپنی مقبولیت کے ساتھ آنے والی ذمہ داری کا احساس کب ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ میں کامیابی کے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ’سیارہ‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہو رہی ہے؟

ایسی اولاد بری تربیت کا نتیجہ ہے۔۔ پروین اکبر نے عائشہ خان کی دردناک موت کا الزام انھیں ہی ٹہراتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

ابھی تک وہ آزادی نہیں جو بھائی کے پاس ہے۔۔ دوسی شادی کرنے والی حبا علی خان کو کون سی آزادی چاہیے؟ کھل کر بول پڑیں

کم عمر لڑکوں سے عشق اور شیشہ پینا۔۔ فضا علی نے منہ پر کھری کھری سنا دیں ! وینا ملک نے جواب میں کیا کہا؟

یہ وہ آنٹی ہیں جو۔۔ پروین اکبر کے لڑکا کہنے پر صنم سعید نے بھی کوئی لحاظ نہ رکھا ! کرارا جواب وائرل

یہ بگڑی ہوئی لڑاکا مرغی ہیں۔۔ جیا بچن کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو ! کنگنا رناوٹ نے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے، دیکھیں

’پرورش‘: جین زی کا ڈرامہ جس نے والدین اور بچوں کے بیچ فاصلے کی کہانی دکھائی

میرے لئے دعا کریں۔۔ وسیم بادامی کس بیماری کا شکار ہوگئے؟

جب نبیل کو گولی لگی تو۔۔ نازلی نصر نے دھواں ڈرامے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کیا بتایا؟

حج کے بعد گانے گاؤ گی۔۔ صنم ماروی نے لوگوں کی تنقید دل پر لے لی ! جواب دیتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

’دل چاہتا ہے‘، جس نے انڈین فلم انڈسٹری اور نوجوانوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے

مجھے دھوکا دے دیا۔۔ شادی کے اگلے دن سعود نے جویریہ کو طعنہ کیوں دیا تھا؟ سالوں بعد پورا واقعہ سنا دیا

کئی دن کا باسی کھانا کھانے پر مجبور تھی۔۔ ڈرامے سے اچانک کیوں نکالا گیا؟ دیا مغل پہلی بار زندگی کی مشکلات پر بول پڑیں

اس عورت سے گھن آنے لگی ہے۔۔ کیا واقعی گھریلو تشدد کی ذمہ دار خود عورتیں ہیں؟ ڈاکٹر نیبہہ کا متنازع بیان ایک بار پھر وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی