کئی دن کا باسی کھانا کھانے پر مجبور تھی۔۔ ڈرامے سے اچانک کیوں نکالا گیا؟ دیا مغل پہلی بار زندگی کی مشکلات پر بول پڑیں


"جب لائٹ چلی جاتی تھی تو پورے اندھیرے فلیٹ میں صرف میں اور ایک موم بتی ہوتے تھے۔ ایسے وقت میں دل گھبراتا تھا، لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔ کئی بار سوچا کہ کام ملے گا یا نہیں اور کیا میں اکیلے رہنے کے قابل ہوں، مگر میں نے اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے اور آخرکار یہ مشکل وقت گزر گیا۔" کراچی میں تنہا زندگی اور شوبز کے اتار چڑھاؤ نے اداکارہ دیا مغل کو کئی تلخ مگر سبق آموز تجربات دیے۔ لاہور میں خاندان کے ساتھ پلنے بڑھنے کے بعد، جب انہوں نے کیریئر کی خاطر اکیلے کراچی میں رہنے کا فیصلہ کیا تو یہ سفر آسان نہ تھا۔ تنہائی، نئے ماحول اور کام میں غیر متوقع رکاوٹوں نے ان کے لیے زندگی کو خاصا مشکل بنا دیا۔ انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ کراچی آنے کے فوراً بعد انہیں ایک ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا، مگر صرف دو دن بعد شوٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ بعد میں پتا چلا کہ انہیں بغیر کسی واضح وجہ کے پراجیکٹ سے نکال کر کسی اور اداکارہ کو لے لیا گیا۔ پراجیکٹ ہیڈ نے تسلیم کیا کہ ان کی اداکاری میں کوئی کمی نہیں، لیکن چونکہ وہ سیٹ پر کم بات کرتی ہیں اور دوسروں کے ساتھ گھلتی ملتیں نہیں، اس لیے انہیں ہٹا دیا گیا۔ دیا مغل کے مطابق، یہ بات انہیں گہرا دکھ دے گئی کیونکہ ان کے خیال میں اداکاری کا تعلق ہنسی مذاق سے نہیں بلکہ فن اور محنت سے ہے۔ کراچی میں اکیلے رہتے ہوئے وہ اکثر پرانا کھانا کھانے پر مجبور ہوتیں کیونکہ فوری طور پر دوسرا کوئی انتظام ممکن نہیں ہوتا تھا۔ ایسے مواقع پر، خاص طور پر بجلی بند ہونے کے وقت، موم بتی کی روشنی میں تنہائی اور خوف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس سب کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور خود کو مضبوط بنایا۔ وہ مانتی ہیں کہ یہ مشکل دور انہیں نہ صرف خودمختار بلکہ زیادہ پُرعزم بنا گیا۔ آج، ”مائی ری“، ”عشق نچایا“، ”کنکر“ اور ”پہچان“ جیسے ڈراموں میں ان کی شاندار کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے حالات کے دباؤ کو اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ میں کامیابی کے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ’سیارہ‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہو رہی ہے؟

ایسی اولاد بری تربیت کا نتیجہ ہے۔۔ پروین اکبر نے عائشہ خان کی دردناک موت کا الزام انھیں ہی ٹہراتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

ابھی تک وہ آزادی نہیں جو بھائی کے پاس ہے۔۔ دوسی شادی کرنے والی حبا علی خان کو کون سی آزادی چاہیے؟ کھل کر بول پڑیں

کم عمر لڑکوں سے عشق اور شیشہ پینا۔۔ فضا علی نے منہ پر کھری کھری سنا دیں ! وینا ملک نے جواب میں کیا کہا؟

یہ وہ آنٹی ہیں جو۔۔ پروین اکبر کے لڑکا کہنے پر صنم سعید نے بھی کوئی لحاظ نہ رکھا ! کرارا جواب وائرل

یہ بگڑی ہوئی لڑاکا مرغی ہیں۔۔ جیا بچن کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو ! کنگنا رناوٹ نے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے، دیکھیں

’پرورش‘: جین زی کا ڈرامہ جس نے والدین اور بچوں کے بیچ فاصلے کی کہانی دکھائی

میرے لئے دعا کریں۔۔ وسیم بادامی کس بیماری کا شکار ہوگئے؟

جب نبیل کو گولی لگی تو۔۔ نازلی نصر نے دھواں ڈرامے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کیا بتایا؟

حج کے بعد گانے گاؤ گی۔۔ صنم ماروی نے لوگوں کی تنقید دل پر لے لی ! جواب دیتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

’دل چاہتا ہے‘، جس نے انڈین فلم انڈسٹری اور نوجوانوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے

مجھے دھوکا دے دیا۔۔ شادی کے اگلے دن سعود نے جویریہ کو طعنہ کیوں دیا تھا؟ سالوں بعد پورا واقعہ سنا دیا

کئی دن کا باسی کھانا کھانے پر مجبور تھی۔۔ ڈرامے سے اچانک کیوں نکالا گیا؟ دیا مغل پہلی بار زندگی کی مشکلات پر بول پڑیں

اس عورت سے گھن آنے لگی ہے۔۔ کیا واقعی گھریلو تشدد کی ذمہ دار خود عورتیں ہیں؟ ڈاکٹر نیبہہ کا متنازع بیان ایک بار پھر وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی