ابھی تک وہ آزادی نہیں جو بھائی کے پاس ہے۔۔ حبا علی خان کو اب کون سی آزادی چاہیے؟ کھل کر بول پڑیں


"میں انڈسٹری میں کام کرتی ہوں، گاڑی بھی چلاتی ہوں، جو دل چاہے پہنتی ہوں، لیکن آج بھی میرے پاس وہ آزادی نہیں ہے جو میرے بھائی کو بارہ سال کی عمر سے حاصل ہے۔ بچیوں کو ہمیشہ یہ کہانی سنائی جاتی ہے کہ ہم تم پر شک نہیں کر رہے، بس زمانہ خراب ہے۔ اگر میں کہہ دوں کہ میرا ایک دوست بات کر رہا تھا تو گھر والے فوراً چونک جاتے ہیں کہ یہ کس طرح کی بات ہے۔ یہ کیوں مانا جاتا ہے کہ لڑکا کبھی لڑکی کا صرف دوست نہیں ہوسکتا؟ عجیب بات یہ ہے کہ عورتوں کو دیکھ کر زیادہ پریشان بھی عورتیں ہی ہوتی ہیں اور پھر وہ یہ غصہ مردوں پر نکالتی ہیں۔" پاکستانی اداکارہ حبا علی خان نے پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے وہ پہلو کھول کر بیان کیے جو اکثر نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے روایتی معاشرتی سوچ پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ کیسے عورت ہونے کے ناطے انہیں کئی مواقع پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حبا کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بیٹیوں کو یقین دلانے کے بجائے یہ باور کرایا جاتا ہے کہ "ہم تمہیں آزاد چھوڑنا چاہتے ہیں مگر دنیا بری ہے" اور یہی سوچ خواتین کی زندگی کو محدود کر دیتی ہے۔ انہوں نے اس تضاد پر بھی روشنی ڈالی کہ معاشرہ مردوں کے لیے بچپن سے ہی کھلی آزادی تسلیم کرتا ہے، لیکن عورت کے لیے چھوٹی سے چھوٹی سماجی میل جول بھی سوالیہ نشان بن جاتی ہے۔ یہ گفتگو نہ صرف ان کے تجربات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اس سوچ پر بھی ضرب لگاتی ہے جو صدیوں سے خواتین کو یکساں مواقع سے محروم رکھے ہوئے ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ میں کامیابی کے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ’سیارہ‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہو رہی ہے؟

ایسی اولاد بری تربیت کا نتیجہ ہے۔۔ پروین اکبر نے عائشہ خان کی دردناک موت کا الزام انھیں ہی ٹہراتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

بریانی ڈرامے کی اداکارہ کا گوہر رشید سے کیا رشتہ ہے؟ جذباتی پوسٹ میں بتا دیا

ابھی تک وہ آزادی نہیں جو بھائی کے پاس ہے۔۔ حبا علی خان کو اب کون سی آزادی چاہیے؟ کھل کر بول پڑیں

کم عمر لڑکوں سے عشق اور شیشہ پینا۔۔ فضا علی نے منہ پر کھری کھری سنا دیں ! وینا ملک نے جواب میں کیا کہا؟

یہ وہ آنٹی ہیں جو۔۔ پروین اکبر کے لڑکا کہنے پر صنم سعید نے بھی کوئی لحاظ نہ رکھا ! کرارا جواب وائرل

یہ بگڑی ہوئی لڑاکا مرغی ہیں۔۔ جیا بچن کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو ! کنگنا رناوٹ نے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے، دیکھیں

’پرورش‘: جین زی کا ڈرامہ جس نے والدین اور بچوں کے بیچ فاصلے کی کہانی دکھائی

میرے لئے دعا کریں۔۔ وسیم بادامی کس بیماری کا شکار ہوگئے؟

جب نبیل کو گولی لگی تو۔۔ نازلی نصر نے دھواں ڈرامے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کیا بتایا؟

حج کے بعد گانے گاؤ گی۔۔ صنم ماروی نے لوگوں کی تنقید دل پر لے لی ! جواب دیتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

’دل چاہتا ہے‘، جس نے انڈین فلم انڈسٹری اور نوجوانوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے

مجھے دھوکا دے دیا۔۔ شادی کے اگلے دن سعود نے جویریہ کو طعنہ کیوں دیا تھا؟ سالوں بعد پورا واقعہ سنا دیا

کئی دن کا باسی کھانا کھانے پر مجبور تھی۔۔ ڈرامے سے اچانک کیوں نکالا گیا؟ دیا مغل پہلی بار زندگی کی مشکلات پر بول پڑیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی