بریانی ڈرامے کی اداکارہ کا گوہر رشید سے کیا رشتہ ہے؟ جذباتی پوسٹ میں بتا دیا


"زندگی اپنے لمحات کو جادوئی اور خوابناک بنانے کا اپنا ہی طریقہ رکھتی ہے۔ یہ سات جولائی کا دن تھا، ماں (فرزانہ منیر) کی ڈرامہ سیریل ’بریانی‘ کے سیٹ پر شوٹنگ کا پہلا دن۔ میں اور میری بیوی خوشی خوشی ماں کو کام پر چھوڑنے نکلے، جبکہ وہ بالکل ایسے ہی نروس اور خوفزدہ تھیں جیسے میں اپنے اسکول کے پہلے دن تھا جب انہوں نے مجھے چھوڑا تھا۔ مجھے یاد ہے میں اسکول سے واپس گھر جانا چاہتا تھا اور ماں کے جانے کا دل نہیں چاہتا تھا، تو وہ میرے ساتھ رہیں جب تک میں سکون میں نہیں آیا۔ پھر جب میں کھیلنے لگا، انہوں نے مجھے ایک حوصلہ افزا نظر دی اور میں نے پلٹ کر انہیں یقین دلایا کہ میں ٹھیک ہوں۔ ان کی آنکھوں میں خوشی کی ایک چمک تھی جب وہ واپس گئیں۔ چھٹی کے وقت جب میں کلاس سے باہر آیا تو وہ میرا انتظار کر رہی تھیں اور میں دوڑ کر ان سے لپٹ گیا۔ سالوں بعد، زندگی نے وہی منظر دہرا دیا، بس کردار بدل گئے۔ اس دن میں ماں کی جگہ تھا اور وہ میری جگہ۔ ہم نے وہی نظر بانٹی، مگر اس بار میری آنکھوں میں چمک تھی۔ زندگی واقعی ایک دلچسپ چیز ہے نا؟ ماں! میں تم سے محبت کرتا ہوں اور تم پر بے حد فخر ہے۔ تم یقیناً مجھ سے بہتر اداکارہ ہو۔" پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار گوہر رشید نے اپنی والدہ کی شوبز میں انٹری پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ گوہر رشید کی والدہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل *بریانی* کے پہلے قسط میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا، جسے بدر محمود نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اگرچہ ان کا پہلا سین مختصر تھا، لیکن ان کی شخصیت اور پرفارمنس نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔ View this post on Instagram A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed) گوہر رشید اور ان کی اہلیہ، اداکارہ کبریٰ خان، دونوں اس لمحے کو اپنے لیے خاص اور جذباتی قرار دے رہے ہیں۔ گوہر نے ڈائریکٹر بدر محمود کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی والدہ کو موقع دیا اور سیٹ پر ان کا بھرپور خیال رکھا۔ ان کی والدہ کی ڈیبیو پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر بھی خوب ردعمل سامنے آیا ہے، اور مداح گوہر کے اپنی والدہ کے لیے محبت اور سپورٹ سے بھرپور پیغام کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ میں کامیابی کے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ’سیارہ‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہو رہی ہے؟

ایسی اولاد بری تربیت کا نتیجہ ہے۔۔ پروین اکبر نے عائشہ خان کی دردناک موت کا الزام انھیں ہی ٹہراتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

بریانی ڈرامے کی اداکارہ کا گوہر رشید سے کیا رشتہ ہے؟ جذباتی پوسٹ میں بتا دیا

ابھی تک وہ آزادی نہیں جو بھائی کے پاس ہے۔۔ حبا علی خان کو اب کون سی آزادی چاہیے؟ کھل کر بول پڑیں

کم عمر لڑکوں سے عشق اور شیشہ پینا۔۔ فضا علی نے منہ پر کھری کھری سنا دیں ! وینا ملک نے جواب میں کیا کہا؟

یہ وہ آنٹی ہیں جو۔۔ پروین اکبر کے لڑکا کہنے پر صنم سعید نے بھی کوئی لحاظ نہ رکھا ! کرارا جواب وائرل

یہ بگڑی ہوئی لڑاکا مرغی ہیں۔۔ جیا بچن کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو ! کنگنا رناوٹ نے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے، دیکھیں

’پرورش‘: جین زی کا ڈرامہ جس نے والدین اور بچوں کے بیچ فاصلے کی کہانی دکھائی

میرے لئے دعا کریں۔۔ وسیم بادامی کس بیماری کا شکار ہوگئے؟

جب نبیل کو گولی لگی تو۔۔ نازلی نصر نے دھواں ڈرامے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کیا بتایا؟

حج کے بعد گانے گاؤ گی۔۔ صنم ماروی نے لوگوں کی تنقید دل پر لے لی ! جواب دیتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

’دل چاہتا ہے‘، جس نے انڈین فلم انڈسٹری اور نوجوانوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے

مجھے دھوکا دے دیا۔۔ شادی کے اگلے دن سعود نے جویریہ کو طعنہ کیوں دیا تھا؟ سالوں بعد پورا واقعہ سنا دیا

کئی دن کا باسی کھانا کھانے پر مجبور تھی۔۔ ڈرامے سے اچانک کیوں نکالا گیا؟ دیا مغل پہلی بار زندگی کی مشکلات پر بول پڑیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی