یہ بگڑی ہوئی لڑاکا مرغی ہیں۔۔ جیا بچن کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو ! کنگنا رناوٹ نے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے، دیکھیں


"لوگ آپ کی بکواس اور نخرے صرف اس لیے برداشت کرتے ہیں کہ آپ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں، ورنہ آپ کی حقیقت سب کے سامنے ہے۔ سماج وادی ٹوپی آپ پر ایسے لگتی ہے جیسے مرغے کی کلغی، اور آپ خود ایک لڑاکا مرغی کی طرح پیش آتی ہیں۔ یہ حرکت واقعی شرمناک اور رسوائی کا باعث ہے۔" بھارت کی معروف اداکارہ اور بی جے پی رہنما کنگنا رناوت نے سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمان اور بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن پر کھل کر تنقید کی ہے۔ وجہ بنی ایک وائرل ویڈیو، جس میں جیا بچن کو ایک شخص کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا گیا جو ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by India Forums (@indiaforums) واقعہ نئی دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب میں پیش آیا، جہاں جیا بچن اچانک اس شخص پر برہم ہوئیں اور سخت لہجے میں بولیں: "کیا کر رہے ہیں آپ؟ یہ کیا ہے؟"۔ لمحوں میں یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین نے ان کے رویے پر مایوسی ظاہر کی۔ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر نہ صرف جیا بچن کے رویے کو "شرمناک" قرار دیا بلکہ انہیں "مراعات یافتہ,بگڑی ہوئی اور بدتمیز" بھی کہا۔ کنگنا کے مطابق، جیا بچن کا یہ طرزِ عمل عوام کی عزت کے لائق نہیں، اور وہ صرف امیتابھ بچن کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے برداشت کی جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی جیا بچن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک نے لکھا "یہ ان کا پرانا رویہ ہے، لوگ پھر بھی ان کے ساتھ سیلفی کے لیے کیوں دوڑتے ہیں؟" دوسرے نے کہا "یہ کھلا بدتمیزی ہے، ایسی شخصیت کو مزید توجہ نہیں ملنی چاہیے۔" یہ واقعہ نہ صرف ایک سیلفی کی کوشش کو تنازع میں بدل گیا بلکہ ایک بار پھر جیا بچن کے عوامی رویے پر بحث چھیڑ دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ میں کامیابی کے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ’سیارہ‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہو رہی ہے؟

ایسی اولاد بری تربیت کا نتیجہ ہے۔۔ پروین اکبر نے عائشہ خان کی دردناک موت کا الزام انھیں ہی ٹہراتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

ابھی تک وہ آزادی نہیں جو بھائی کے پاس ہے۔۔ دوسی شادی کرنے والی حبا علی خان کو کون سی آزادی چاہیے؟ کھل کر بول پڑیں

کم عمر لڑکوں سے عشق اور شیشہ پینا۔۔ فضا علی نے منہ پر کھری کھری سنا دیں ! وینا ملک نے جواب میں کیا کہا؟

یہ وہ آنٹی ہیں جو۔۔ پروین اکبر کے لڑکا کہنے پر صنم سعید نے بھی کوئی لحاظ نہ رکھا ! کرارا جواب وائرل

یہ بگڑی ہوئی لڑاکا مرغی ہیں۔۔ جیا بچن کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو ! کنگنا رناوٹ نے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے، دیکھیں

’پرورش‘: جین زی کا ڈرامہ جس نے والدین اور بچوں کے بیچ فاصلے کی کہانی دکھائی

میرے لئے دعا کریں۔۔ وسیم بادامی کس بیماری کا شکار ہوگئے؟

جب نبیل کو گولی لگی تو۔۔ نازلی نصر نے دھواں ڈرامے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کیا بتایا؟

حج کے بعد گانے گاؤ گی۔۔ صنم ماروی نے لوگوں کی تنقید دل پر لے لی ! جواب دیتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

’دل چاہتا ہے‘، جس نے انڈین فلم انڈسٹری اور نوجوانوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے

مجھے دھوکا دے دیا۔۔ شادی کے اگلے دن سعود نے جویریہ کو طعنہ کیوں دیا تھا؟ سالوں بعد پورا واقعہ سنا دیا

کئی دن کا باسی کھانا کھانے پر مجبور تھی۔۔ ڈرامے سے اچانک کیوں نکالا گیا؟ دیا مغل پہلی بار زندگی کی مشکلات پر بول پڑیں

اس عورت سے گھن آنے لگی ہے۔۔ کیا واقعی گھریلو تشدد کی ذمہ دار خود عورتیں ہیں؟ ڈاکٹر نیبہہ کا متنازع بیان ایک بار پھر وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی