جھوٹے حمل کے بعد یہ بیماری ہوسکتی ہے۔۔ اریج فاطمہ کس خطرناک کینسر کا شکار ہوگئیں اور اب کس حال میں ہیں؟


"میری زندگی بالکل ٹھیک چل رہی تھی۔ میں سوچتی تھی کہ لمبی زندگی جیوں گی۔ میں نمازیں مؤخر کر دیا کرتی تھی، جب تک ایک دن مجھے 'کوریوکارسینوما' کینسر کی ایک خطرناک قسم جو تیزی سے پھیلتا ہے, کی تشخیص ہوئی۔ یہ ایک نایاب کینسر ہے جو مولر حمل کے بعد ہو سکتا ہے۔ میں نے سوچا تھا زندگی آسانی سے گزرے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ پچھلے چار مہینے میرے اور میرے خاندان کے لیے نہایت مشکل تھے۔ میں ایک نایاب کینسر سے لڑ رہی تھی اور میں نے یہ سفر کسی سے شیئر نہیں کیا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ لوگ مجھے جج کریں گے اور برا بھلا کہیں گے۔ اس وقت میرے پاس صرف دو خوف تھے: میں اللہ کا سامنا کیسے کروں گی اور میرے خاندان کا کیا ہوگا۔ میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ اپنے میڈیکل چیک اپز باقاعدگی سے کروائیں۔ میں اپنے سپورٹو خاندان کی بے حد شکر گزار ہوں۔ یہ میری دوسری زندگی ہے، جو ایک کٹھن وقت کے بعد ملی ہے۔" پاکستان کی خوبصورت اداکارہ اریج فاطمہ، جو 2019 میں شوبز چھوڑ کر امریکہ کے اوہائیو اسٹیٹ کے ایک گاؤں ہالینڈ میں اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ مقیم ہیں، نے پہلی بار اپنی زندگی کے سب سے مشکل اور تکلیف دہ سفر کو دنیا کے سامنے بیان کیا۔ "حسد"، "ایک پل"، "آپ کے لیے" اور "ہمنشین" جیسی کامیاب ڈراموں کی اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ایک اچانک بیماری نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri) واضح رہے کہ مولر پریگنینسی کو عام زبان میں جھوٹا حمل یا انگوری حمل بھی کہا جاتا ہے. مولر حمل (Molar Pregnancy) ایک غیر معمولی قسم کا حمل ہے جس میں رحم میں جنین (بچہ) کے بجائے غیر معمولی ٹشوز یا گلٹیاں بننا شروع ہو جاتی ہیں۔ یہ ٹشوز عام طور پر نالی (پلیسینٹا) کے خلیات کی غیر معمولی نشوونما سے بنتے ہیں اور یہ صحت مند حمل کی طرح نشوونما نہیں پاتے۔ اس صورت میں حمل آگے بڑھانا ممکن نہیں ہوتا اور طبی مداخلت سے اسے ختم کرنا پڑتا ہے۔ اریج فاطمہ کی اس اعترافی کہانی نے مداحوں، شوبز شخصیات اور قریبی دوستوں کو رلا دیا۔ سوشل میڈیا پر انہیں ڈھیروں دعائیں اور نیک خواہشات دی جا رہی ہیں۔ لوگ نہ صرف ان کی صحت یابی پر شکر ادا کر رہے ہیں بلکہ ان کے حوصلے اور ہمت کو بھی سراہ رہے ہیں۔یہ بیان نہ صرف ایک ذاتی کہانی ہے بلکہ ایک طاقتور پیغام بھی ہے, زندگی کی غیر یقینی اور صحت کی اہمیت کے بارے میں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ میں کامیابی کے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ’سیارہ‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہو رہی ہے؟

ایسی اولاد بری تربیت کا نتیجہ ہے۔۔ پروین اکبر نے عائشہ خان کی دردناک موت کا الزام انھیں ہی ٹہراتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

ابھی تک وہ آزادی نہیں جو بھائی کے پاس ہے۔۔ دوسی شادی کرنے والی حبا علی خان کو کون سی آزادی چاہیے؟ کھل کر بول پڑیں

کم عمر لڑکوں سے عشق اور شیشہ پینا۔۔ فضا علی نے منہ پر کھری کھری سنا دیں ! وینا ملک نے جواب میں کیا کہا؟

یہ وہ آنٹی ہیں جو۔۔ پروین اکبر کے لڑکا کہنے پر صنم سعید نے بھی کوئی لحاظ نہ رکھا ! کرارا جواب وائرل

یہ بگڑی ہوئی لڑاکا مرغی ہیں۔۔ جیا بچن کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو ! کنگنا رناوٹ نے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے، دیکھیں

’پرورش‘: جین زی کا ڈرامہ جس نے والدین اور بچوں کے بیچ فاصلے کی کہانی دکھائی

میرے لئے دعا کریں۔۔ وسیم بادامی کس بیماری کا شکار ہوگئے؟

جب نبیل کو گولی لگی تو۔۔ نازلی نصر نے دھواں ڈرامے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کیا بتایا؟

حج کے بعد گانے گاؤ گی۔۔ صنم ماروی نے لوگوں کی تنقید دل پر لے لی ! جواب دیتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟

گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

’دل چاہتا ہے‘، جس نے انڈین فلم انڈسٹری اور نوجوانوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے

مجھے دھوکا دے دیا۔۔ شادی کے اگلے دن سعود نے جویریہ کو طعنہ کیوں دیا تھا؟ سالوں بعد پورا واقعہ سنا دیا

کئی دن کا باسی کھانا کھانے پر مجبور تھی۔۔ ڈرامے سے اچانک کیوں نکالا گیا؟ دیا مغل پہلی بار زندگی کی مشکلات پر بول پڑیں

اس عورت سے گھن آنے لگی ہے۔۔ کیا واقعی گھریلو تشدد کی ذمہ دار خود عورتیں ہیں؟ ڈاکٹر نیبہہ کا متنازع بیان ایک بار پھر وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی