ٹرمپ کا 21 نکاتی امن منصوبہ: غزہ بحران کے حل کی نئی کوشش


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس منصوبے کو خطے میں قیامِ امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکا کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائن اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، ترکیہ، اردن، انڈونیشیا اور پاکستان سمیت اہم مسلم ممالک کے رہنماؤں کو دیا گیا۔ وٹکوف نے کہا کہ ہم پُرامید ہیں کہ آنے والے دنوں میں غزہ کے حوالے سے کوئی بریک تھرو سامنے آ سکتا ہے۔ خصوصی ایلچی نے یہ بھی بتایا کہ ایران سے بات چیت کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کے خواہش مند ہیں اور امن کے لیے دروازے کھلے رکھنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیویارک میں ہونے والی تقریباً 50 منٹ طویل ملاقات میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت کئی مسلم ممالک کے سربراہان شریک ہوئے۔ اس موقع پر غزہ کی صورتحال، انسانی بحران اور خطے میں استحکام کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے انتہائی کامیاب قرار دیا اور کہا کہ غزہ اور مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے یہ ملاقات بہت تعمیری اور امید افزا رہی ہے۔ امریکی صدر آئندہ دنوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ اس منصوبے پر مزید پیش رفت ہو سکے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا کے ساتھ تعلقات خراب ہیں کیونکہ ان کو شیخ حسینہ کی برطرفی پسند نہیں آئی: محمد یونس

فلسظینیوں کا ڈیٹا چوری، مائیکروسافٹ نے اسرائیلی فوج کی ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی

بہت ہو چکا، اسرائیل کو مغربی کنارہ ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

شہباز شریف اور عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے کوٹ پر لگی ’لڑاکا طیارے کی پن‘ سے جڑے سوال اور جواب

’چین جنگ کو کیوں ترجیح دے رہا ہے، ایک جوہری بم سرحد کے قریب گِر سکتا ہے‘: چینی شہری کورین اداکارہ کے الفاظ پر ناراض کیوں؟

فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا، دھمکیوں کے باوجود رواں دواں

صدر ٹرمپ کے ’ناپسندیدہ‘ کامیڈین جمی کیمل کی معطلی ختم، شو کی ریٹنگ کا نیا ریکارڈ

انڈیا کی مقامی طور پر تیار کردہ 97 تیجس لڑاکا طیاروں کے لیے سات ارب ڈالر کی منظوری

انڈیا: لداخ میں خودمختاری کے لیے پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

سنہ 2025 میں بیرون ملک جا کر بسنے کے لیے بہترین ممالک کون سے ہیں؟

طاقت ور طوفان گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا.. کتنا نقصان ہوا؟ ہولناک ویڈیو مناظر

ایران کا پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کا ’خیرمقدم‘: ’تہران کو ادراک ہے کہ اصل خطرہ اسرائیل ہے‘

ٹرمپ کا 21 نکاتی امن منصوبہ: غزہ بحران کے حل کی نئی کوشش

’وہاں جائیں گے جہاں ہماری قدر ہو،‘ امریکہ میں سخت امیگریشن قوانین سے انڈین طلبا نااُمید

’چین جنگ کو کیوں ترجیج دے رہا ہے، ایک جوہری بم سرحد کے قریب گِر سکتا ہے‘: چینی شہری کورین اداکارہ کے الفاظ پر ناراض کیوں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی