طاقت ور طوفان گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا.. کتنا نقصان ہوا؟ ہولناک ویڈیو مناظر


سمندری طوفان راگاسا چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں نے درخت اکھاڑ دیے اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ اس سے قبل راگاسا نے تائیوان میں شدید تباہی مچائی جہاں مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک، 50 زخمی اور 17 لاپتا ہوگئے۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث پُل اور سڑکیں بہہ گئیں جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ہانگ کانگ میں بھی طوفانی لہروں نے ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سڑکیں اور مکانات زیرِ آب آگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خطے میں مزید طاقتور طوفان آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ چین کے سمندری حکام نے بلند ترین سطح کی ریڈ ویو وارننگ جاری کرتے ہوئے پرل ریور ڈیلٹا میں 2.8 میٹر تک سمندری طغیانی کی پیش گوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ راگاسا نے گزشتہ ہفتے مغربی بحرالکاہل میں جنم لیا اور پیر کو کیٹیگری 5 سپر ٹائفون میں تبدیل ہوگیا جس کی ہواؤں کی رفتار 260 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا کے ساتھ تعلقات خراب ہیں کیونکہ ان کو شیخ حسینہ کی برطرفی پسند نہیں آئی: محمد یونس

فلسظینیوں کا ڈیٹا چوری، مائیکروسافٹ نے اسرائیلی فوج کی ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی

بہت ہو چکا، اسرائیل کو مغربی کنارہ ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

شہباز شریف اور عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے کوٹ پر لگی ’لڑاکا طیارے کی پن‘ سے جڑے سوال اور جواب

’چین جنگ کو کیوں ترجیح دے رہا ہے، ایک جوہری بم سرحد کے قریب گِر سکتا ہے‘: چینی شہری کورین اداکارہ کے الفاظ پر ناراض کیوں؟

فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا، دھمکیوں کے باوجود رواں دواں

صدر ٹرمپ کے ’ناپسندیدہ‘ کامیڈین جمی کیمل کی معطلی ختم، شو کی ریٹنگ کا نیا ریکارڈ

انڈیا کی مقامی طور پر تیار کردہ 97 تیجس لڑاکا طیاروں کے لیے سات ارب ڈالر کی منظوری

انڈیا: لداخ میں خودمختاری کے لیے پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

سنہ 2025 میں بیرون ملک جا کر بسنے کے لیے بہترین ممالک کون سے ہیں؟

طاقت ور طوفان گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا.. کتنا نقصان ہوا؟ ہولناک ویڈیو مناظر

ایران کا پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کا ’خیرمقدم‘: ’تہران کو ادراک ہے کہ اصل خطرہ اسرائیل ہے‘

ٹرمپ کا 21 نکاتی امن منصوبہ: غزہ بحران کے حل کی نئی کوشش

’وہاں جائیں گے جہاں ہماری قدر ہو،‘ امریکہ میں سخت امیگریشن قوانین سے انڈین طلبا نااُمید

’چین جنگ کو کیوں ترجیج دے رہا ہے، ایک جوہری بم سرحد کے قریب گِر سکتا ہے‘: چینی شہری کورین اداکارہ کے الفاظ پر ناراض کیوں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی