فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا، دھمکیوں کے باوجود رواں دواں


غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے رواں گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیلی حکومت نے کھلی دھمکی دے دی ہے۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار ایڈن بار تال نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی جہاز فعال جنگی زون میں داخل نہیں ہوگا اور اس قافلے کو روکا جائے گا۔ فلوٹیلا کے منتظمین کا موقف ہے کہ یہ قافلہ محاصرے میں پھنسے غزہ کے بے سہارا عوام تک خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچانے کے لیے روانہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلوٹیلا میں 44 ممالک کے انسانی حقوق کارکن، سیاستدان اور مختلف شعبوں کے افراد شامل ہیں جب کہ جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی قافلے کا حصہ ہیں۔ رائٹرز کے مطابق ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ تقریباً 50 سول کشتیوں کے ذریعے اسرائیل کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بدھ کو قافلے پر بعض ڈرون حملے بھی رپورٹ ہوئے جن کے بعد اٹلی اور اسپین نے فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے بحری جہاز تعینات کر دیے تاکہ امدادی کشتیوں کو سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ اٹلی کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ متاثرہ جہاز کے لیے فوری متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔ اٹلی نے ایک متبادل راستہ بھی تجویز کیا کہ امدادی سامان قبرص میں اتارا جائے اور وہاں سے مقبوضہ بیت المقدس کے لاطینی پیٹریارکیٹ کے ذریعے غزہ میں پہنچایا جائے تاہم فلوٹیلا کے ایک وفد نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مشن براہِ راست ناکہ بندی توڑ کر امداد پہنچانا ہے۔ اٹلی کے وزیرِ دفاع گوئیڈو کروسیٹو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کا اقدام ’انسانی نوعیت‘ کا ہے اور یہ کوئی عسکری مہم نہیں۔ یورپی ممالک کے درمیان کشیدگی بھی بڑھ گئی ہے۔ اٹلی، بیلجیئم، فرانس اور دیگر نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے بروقت تعاون کی درخواست کی جب کہ کچھ ممالک نے قافلے کی حفاظت میں تعاون کا عندیہ دیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے قافلے کو روکنے کے اعلان نے خطے میں کشیدگی بڑھانے کا اندیشہ پیدا کر دیا ہے۔ فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی برادری محصور غزہ کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے میں سنجیدہ ہے تو انہیں بحری راستے سے امداد پہنچانے کے حق کی حمایت کرنی چاہیے۔ دوسری جانب اسرائیل کا مؤقف ہے کہ کسی بھی جہاز کو ’فعال جنگی زون‘ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا کے ساتھ تعلقات خراب ہیں کیونکہ ان کو شیخ حسینہ کی برطرفی پسند نہیں آئی: محمد یونس

فلسظینیوں کا ڈیٹا چوری، مائیکروسافٹ نے اسرائیلی فوج کی ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی

بہت ہو چکا، اسرائیل کو مغربی کنارہ ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

شہباز شریف اور عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے کوٹ پر لگی ’لڑاکا طیارے کی پن‘ سے جڑے سوال اور جواب

’چین جنگ کو کیوں ترجیح دے رہا ہے، ایک جوہری بم سرحد کے قریب گِر سکتا ہے‘: چینی شہری کورین اداکارہ کے الفاظ پر ناراض کیوں؟

فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا، دھمکیوں کے باوجود رواں دواں

صدر ٹرمپ کے ’ناپسندیدہ‘ کامیڈین جمی کیمل کی معطلی ختم، شو کی ریٹنگ کا نیا ریکارڈ

انڈیا کی مقامی طور پر تیار کردہ 97 تیجس لڑاکا طیاروں کے لیے سات ارب ڈالر کی منظوری

انڈیا: لداخ میں خودمختاری کے لیے پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

سنہ 2025 میں بیرون ملک جا کر بسنے کے لیے بہترین ممالک کون سے ہیں؟

طاقت ور طوفان گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا.. کتنا نقصان ہوا؟ ہولناک ویڈیو مناظر

ایران کا پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کا ’خیرمقدم‘: ’تہران کو ادراک ہے کہ اصل خطرہ اسرائیل ہے‘

ٹرمپ کا 21 نکاتی امن منصوبہ: غزہ بحران کے حل کی نئی کوشش

’وہاں جائیں گے جہاں ہماری قدر ہو،‘ امریکہ میں سخت امیگریشن قوانین سے انڈین طلبا نااُمید

’چین جنگ کو کیوں ترجیج دے رہا ہے، ایک جوہری بم سرحد کے قریب گِر سکتا ہے‘: چینی شہری کورین اداکارہ کے الفاظ پر ناراض کیوں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی