سیلاب میں ہزاروں فش فارم تباہ، مچھلی کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ


پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وسطی علاقوں سے سیلابی پانی تقریباً اُتر چکا ہے تاہم اس سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ تاحال مکمل نہیں ہوا۔ سیلاب سے اس مرتبہ بڑے پیمانے پر مچھلی فارم بھی دریا بُرد ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان پیر محل، شورکوٹ اور کبیروالا کے علاقے میں رپورٹ ہوا ہے جہاں ہزاروں مچھلی فارم دریا بُرد ہو گئے ہیں۔شورکوٹ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد حیات نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’ہیڈ سیندھنائی کو بچانے کے لیے مائی صفوراں بند میں شگاف کیا گیا جبکہ اسی دوران نکاسو کے تختے اُٹھانے میں دیر ہوئی جس سے ہزاروں کی تعداد میں مچھلی فارم تباہ ہوگئے۔‘ ’میرے اپنے ایک مربع ایکڑ پر فارم تھے جو سارے پانی کے ساتھ بہہ گئے۔ یہ سب سے بڑا کلسٹر ہے جو کم سے کم 10 سے 12 ہزار ایکٹر پر مشتمل ہے۔ سب ختم ہو گیا ہے۔ مچھلی تیار تھی اور دو ماہ بعد مارکیٹ میں آنے والی تھی۔ بس اب ہم خاموشی سے بیٹھے ہیں۔‘محمد حیات نے مزید بتایا کہ ’ان کے فارم کو کم سے کم 5 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ اُن کے کل 25 فارم تھے۔اس پوری پٹی میں پنجند پر اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔‘’کبھی راوی نے اس علاقے میں اس سے پہلے تباہی نہیں پھیلائی تھی۔ یہاں پر لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں۔ ہم نے فی ایکڑ ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کے حساب سے زمین کرائے پر لے رکھی تھی۔‘اُن کا کہنا ہے کہ ’ہم گذشتہ کئی برسوں سے فش فارمنگ کر رہے ہیں۔ اس مرتبہ تو ہماری کمر ہی ٹُوٹ گئی ہے۔ ابھی تو ہم اپنے فارم دیکھنے بھی نہیں جا رہے کہ کیا دیکھیں گے وہاں جا کر؟‘ہیڈ سیندھنائی سے نیچے بیلٹ میں پیر محل، عبدالحکیم، کوٹ اسلام، 25 پُل، قتال پور اور کنڈ سرگانہ تک پھیلے ہزاروں فش فارم اب خالی ہو چکے ہیں اور ساری مچھلی دریائی پانی کے ساتھ نکل گئی ہے۔ایک اور مچھلی فارمر محمد علی نے بتایا کہ ’رواں سال موسمِ سرما کے دوران مچھلی بہت کم مقدار میں مارکیٹ میں آئے گی، اوپر سیالکوٹ میں بھی سنا ہے فارم نہیں بچے اور بڑا کلسٹر منڈی بہاؤالدین کے پاس تھا وہ بھی ختم ہو گیا۔‘محکمہ فشریز کے حکام کا کہنا ہے کہ ’ہم نے فی فارم نقصان کا تخمینہ تین لاکھ روپے لگایا ہے‘ (فائل فوٹو: آئی سٹاک)ان کے مطابق ’اس مرتبہ مچھلی کی طلب پوری نہیں ہو گی جس سے لامحالہ اس کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ ہمارا جو نقصان ہونا تھا وہ تو ہو چکا ہے۔‘مچھلی فارمز کی تباہی کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کا موقف ہے کہ یہ فارم دریا کے راستے پر بنائے گئے تھے، لہٰذا انہیں یہاں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔ شورکوٹ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی ایکٹیوسٹ ایڈووکیٹ شاہد کَنگ نے بتایا کہ ’نکاسو کے تختے بروقت نہ کھولنے کی وجہ سے مچھلی فارم تو ختم ہوئے ہی ہیں کیونکہ یہ نکاسو کے اردگرد ہی بنے ہوئے تھے اور ہمارے خیال میں یہ غیرقانونی ہیں۔‘’ہم ہائی کورٹ جا رہے ہیں کہ اس علاقے سے مچھلی فارمز کا خاتمہ کیا جائے، یہ دریائی راستہ ہے، ایک تو سیلاب کا پانی آیا اور دوسرا ان فارمز میں لاکھوں کیوسک پانی پہلے ہی جمع تھا جس سے ہمیں دہرے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔‘’دیہاتوں کے دیہات اس پانی سے ختم ہو گئے ہیں جس سے مقامی آبادی کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ اگر یہ مچھلی فارم یہاں نہ ہوتے تو اِتنا نقصان نہیں ہونا تھا۔‘ ’رواں سال موسمِ سرما کے دوران مارکیٹ میں مچھلی بہت کم مقدار میں دستیاب ہو گی‘ (فائل فوٹو: آئی سٹاک)بڑے پیمانے پر مچھلی فارمز کی تباہی پر محکمہ فشریز اس وقت کیا کر رہا ہے؟ یہ جاننے کے اردو نیوز نے جب محکمے سے رابطہ کیا تو افسران کا کہنا تھا کہ ’اس کی مکمل رپورٹ تاحال مرتب نہیں کی جا سکی۔‘ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز فیصل آباد رانا خالد نے بتایا کہ ’رپورٹ کی تیاری میں مزید چند روز لگ سکتے ہیں۔ ہم ہر ضلعے کے اعداد و شمار علیحدہ علیحدہ مرتب کر رہے ہیں۔‘’فیصل آباد کے کچھ علاقوں سے 25 سے زائد مچھلی فارمز کے تباہ ہونے کی رپورٹ ہم نے محکمے کو ارسال کردی ہے جس میں اوسطاً ایک فارم اڑھائی ایکڑ پر مشتمل ہے۔‘ان کا مزید کہنا ہے کہ ’ہم نے فی فارم نقصان کا تخمینہ تین لاکھ روپے لگایا ہے۔ اگلے چند روز کے دوران جب تمام اضلاع سے ڈیٹا جمع ہو جائے گا تو صحیح صورتِ حال کا ادراک ہو گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی سکیورٹی واپس، ڈی آئی جی کو نوٹس

سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلی کی تیاری، کس سے وزارتیں واپس لی جا رہی ہیں؟

ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق.. افسوس ناک ٹریفک حادثہ کس جگہ پیش آیا؟

آذربائیجان کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، انڈیا جانے والی پرواز دو روز بعد بھی روانہ کیوں نہ ہو سکی؟

سیلاب میں ہزاروں فش فارم تباہ، مچھلی کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

شہباز شریف اور عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے کوٹ پر لگی ’لڑاکا طیارے کی پن‘ سے جڑے سوال اور جواب

’ہائبرڈ نظام کی کامیابی‘: ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات میں کیا ہوا؟

شدت پسندوں کا نیا ہتھیار: سستے چینی کواڈ کاپٹر اور کمرشل ڈرون خیبرپختونخوا میں خوف کی علامت کیسے بنے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات کی ’فیک ویڈیو‘ پھیلانے کا الزام: ایک سال قبل درج ہونے والا مقدمہ اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکن فلک جاوید کی گرفتاری

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کی واضح برتری

خیبر پختونخوا میں کیش لیس اکانومی کے قیام کی تیاریاں، محکموں سے معلومات طلب

انجینیئر محمد علی مرزا، توہین مذہب کا مقدمہ اور اسلامی نظریاتی کونسل: ’بلاضرورت ایسے کلمات دہرانا ناجائز ہے‘

گجرات میں نامعلوم افراد نے کسان کی بھینس کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں

ودہولڈنگ ٹیکس پہلے غیرشرعی قرار دیا پھر وضاحت، کون سا مؤقف درست؟

مصنوعی ذہانت مستقبل کی جنگوں کو مزید تباہ کن بنا سکتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی