’ہائبرڈ نظام کی کامیابی‘: ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات میں کیا ہوا؟


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کی تو اس سے قبل ہی امریکی صدر نے دونوں کو ’عظیم شخیصات‘ قرار دے دیا۔دوسری جانب پاکستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ وہ دنیا میں ’امن کے داعی‘ ہیں جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’ہائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل۔‘جمعرات کو صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نیویارک سے واشنگٹن پہنچے۔ اوول آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔وزیراعظم شہباز شریف کی ایک ہفتے کے دوران امریکی صدر سے یہ دوسری ملاقات ہے۔اس سے قبل غزہ کے معاملے پر منتخب اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر بھی اُن کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’وہ دو عظیم رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اور دونوں ہی بہترین شخصیات ہیں۔‘صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے پہنچنے میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے ، وہ خوبصورت اوول آفس پہنچ چکے ہیں، ابھی کچھ دیر میں ان سے ملاقات ہوگی۔‘ٹرمپ کی شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات میں کیا ہوا؟رواں سال جون میں امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ظہرانہ پر مدعو کیا تھا لیکن اُس ملاقات میں وزیراعظم اُن کے ساتھ نہیں تھے۔حالیہ ملاقات کے بعد پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انڈیا کے مابین جنگ روکنے اور قیام امن کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اُنھیں ’مین آف پیس‘ قرار دیا ہے۔سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ ’وہ مشرقِ وسطی کشیدگی اور خاص کر فلسطین میں جنگ بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔‘ملاقات میں خطے کی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی میں تعاون پر بات کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے امریکیوں کمپنیوں کو پاکستان کے زرعی، معدنیات اور توانائی شعبے میں سرکایہ کاری کی دعوت دی۔پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں ہیں۔ جہاں وہ جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔امریکی صدر سے ملاقات کے لیے پاکستان کے وزیراعظم نیویارک سے واشنگٹن کی اینڈریو ایئر بیس پہنچنے جہاں امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے اُن کا استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کا موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں ایئر بیس سے وائٹ ہاؤس کی جانب روانہ ہوئے۔2019 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے جب پاکستان کے وزیراعظم نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر سے ملاقات کی ہے۔ چھ سال قبل اُس وقت کے وزیراعظم نے عمران خان نے امریکی صدر سے ملاقات کی ہے۔ٹرمپ اور آرمی چیف عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ’غیر معمولی‘ ملاقات: ’اسے صرف ایران اور اسرائیل کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے‘ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ’دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات‘ جس میں آئی ایس آئی سربراہ بھی موجود تھے ٹرمپ کی چند اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقات میں شہباز شریف کی شرکت کیوں اہمیت کی حامل ہے؟پاکستان پر امریکی ٹیرف میں 10 فیصد کمی: امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ پاکستان پر کیسے اثر انداز ہو گا؟'ہائبرڈ نظام کی کامیابی، ’طاقتور آرمی چیف‘: شوشل میڈیا پر تبصرےشہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کی بارے میں پاکستان حکومت کے اعلامیے کے علاوہ زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر اس ملاقات پر بہت تبصرے ہو رہے ہیں۔ بعض افراد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موجودگی پر سوال اُٹھا رہے تو بعض امریکہ کے مطالبات کی فہرست پر بات کر رہے ہیں۔پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس ملاقات کی تصویر ایکس پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025 کامیابیوں سے بھر پور سال ۔ ہائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل۔‘اسملاقات کے بارے میں انڈیا میں بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ سویڈن کی اپسلا یونیورسٹی کے اشوک سوین نے ایکس پر پاکستانی وزیراعظم کے ایئر پورٹ سے وائٹ ہاؤس تک جانے والے کانوائے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کا ہی نہیں بلکہ آرمی چیف کا بھی واشنگٹن آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔‘انھوں نے لکھا کہ ’مودی کی بےوقوفی نے عاصم منیر کو کسی بھی دوسرے آرمی چیف سے زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔‘تجزیہ کار امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ ریسرچر مائیکل گوگلمین نے ایکس پر عمران خان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بڑھتے ہوئے کردار بات کی۔انھوں نے لکھا کہ ’سنہ 2019 میں جب عمران خان وائٹ ہاؤس آئے تھے تو اُن کے ساتھ اُس وقت کے آرمی چیف جنرل باجوہ وردی میں موجود تھے لیکن وہ اس دورے میں بہت نمایاں نہیں تھے بلکہ پس منظر میں تھے لیکن اس کے برعکس اب منیر (فیلڈ مارشل) توقعات کے مطابق مرکز میں اور نمایاں ہیں۔‘صحافی اور کالم نویس سیرل المیڈا نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’اس سے ملاقات کے بارے میں افواہیں اور خبریں تو بہت ہیں، جتنی کم معلومات دستیاب ہوں گی یہ اتنی ہی زیادہ فکر مندی کی بات ہے۔‘سینیئر صحافی نسیم زہر کا کہنا ہے کہ آج کی اس ملاقات کا میں سب سے اہم معاملہ فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کا ہے۔نسیم زہر نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ’سرمایہ کاری اور سکیورٹی کے معاملے میں پاکستان امریکہ تعلقات پہلے ہی مثبت ٹریک پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس ملاقات کی سب سے زیادہ اہمیت یہ ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے لیے آواز اٹھاتا ہے۔ پاکستان اور امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی چیلنجز میں ایک دوسرے کے کردار کو کیسے دیکھ رہے ہیں۔‘سٹریٹجک کردار اور کاروباری مواقع: پاکستان نے واشنگٹن کیسے جگہ بنائی؟ امریکی تھینک ٹینک ایشا پیسفک فاؤنڈیشن کے سنیئر فیلو مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے پاکستان کو امریکہ میں سٹریٹجک لحاظ زیادہ اہمیت نہیں دی جا رہی تھی لیکن مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے بعد امریکہ انتظامیہ کے لیے پاکستان اہم ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’کچھ کمرشل اور سٹرٹیجک وجوہات ہیں جس کی وجہ سے پاکستان امریکہ کے لیے اہم ہو گیا ہے۔ کمرشل لحاظ سے پاکستان نے واشنگٹن میں اپنے آپ کو بہت بہتر طریقے سے پیش کیا ہے اور نایاب معدنیات، کرپٹو کرنسی اور توانائی اور خاص کر تیل کی تلاش پر بات کی جس میں نئی انتظامیہ کو بہت دلچسپی ہے۔‘انھوں نے کہا کہ سٹریٹجک لحاظ سے بھی پاکستان نے اپنے مشرقِ وسطیٰ کے معاملے میں اہم سٹریٹجک پلئیر کے طور پر پیش کیا ہے۔ ’اس خطے میں کشیدگی بھی بہت ہے اور امریکہ کی دلچسپی بھی بہت زیاہ ہے۔ پاکستان کے ایران سمیت خلیجی ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔ چین کے ساتھ اُس کے گہرے جبکہ روس کےساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔‘مائیکل کوگلمین نے کہا کہ ’ٹرمپ کی پاکستان سے قربت کی ایک وجہ یہ ہے کہ امریکہ اہداف کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش میں اُن کی پہلی کامیابی پاکستان سے منسلک تھی جب پاکستان کے کابل ایئرپورٹ حملہ کے ماسٹر مائنڈ کو امریکہ کے حوالے کیا۔‘اُن کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی انڈیا کے ساتھ تناؤ نے بھی پاکستان کو امریکہ کے قریب ہونے کا موقع دیا۔ ’اگر واشنگٹن کا تعلق انڈیا کے ساتھ اچھا ہوتا تو عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات نہ ہو پاتی۔‘مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے کردار پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’مشرقِ وسطیٰ میں امن پاکستان کے مفاد میں پاکستان کی توانائی کا دارومدار اس خطے پر ہے۔ پاکستان کا اُن ممالک سے قریبی تعلق اور بڑی تعداد میں پاکستانی وہاں کام کرتے ہیں۔ اور جبھی واشنگٹن سمجھتا ہے کہ پاکستان اہم ہے۔ وہ ایران کو بھی سمجھا سکتا ہے۔‘مائیکل کوگلمین کے مطابق حال ہی پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے کو واشنگٹن میں پذیرائی ملی ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ سمجھتی ہے کہ سکیورٹی سے متعلق یہ ذمہ داری اب پاکستان اُٹھا رہا ہے۔ٹرمپ کی چند اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقات میں شہباز شریف کی شرکت کیوں اہمیت کی حامل ہے؟ٹرمپ اور آرمی چیف عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ’غیر معمولی‘ ملاقات: ’اسے صرف ایران اور اسرائیل کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے‘78 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ، 917 طیارے اور 840 ٹینک: امریکی سکیورٹی ضمانت کے باوجود سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیوں کیا؟ایران کا پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کا ’خیرمقدم‘: ’تہران کو ادراک ہے کہ اصل خطرہ اسرائیل ہے‘’پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے دوران پانچ طیارے گرائے گئے‘: امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ اور کانگریس کا مودی سے سوال

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

پاک امریکا تعلقات نئی راہ پر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ون آن ون گفتگو

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟

شہباز شریف اور عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے کوٹ پر لگی ’لڑاکا طیارے کی پن‘ سے جڑے سوال اور جواب

’ہائبرڈ نظام کی کامیابی‘: ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات میں کیا ہوا؟

شاہین آفریدی کا پہلے سے زیادہ ’خطرناک ورژن‘ اور بنگلہ دیش کے خلاف ’معجزاتی‘ جیت

’چین جنگ کو کیوں ترجیح دے رہا ہے، ایک جوہری بم سرحد کے قریب گِر سکتا ہے‘: چینی شہری کورین اداکارہ کے الفاظ پر ناراض کیوں؟

شدت پسندوں کا نیا ہتھیار: سستے چینی کواڈ کاپٹر اور کمرشل ڈرون خیبرپختونخوا میں خوف کی علامت کیسے بنے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی شہباز شریف اور عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات: ’پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیات ہیں‘

پنجاب کی وزیر اطلاعات کی ’فیک ویڈیو‘ پھیلانے کا الزام: ایک سال قبل درج ہونے والا مقدمہ اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکن فلک جاوید کی گرفتاری

پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، اتوار کو انڈیا سے مقابلہ ہوگا

ایشیاکپ کے فائنل تک رسائی کی دوڑ: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف

لداخ میں پُرتشدد مظاہرے اور کرفیو کا نفاذ: احتجاجی مظاہرین انڈین حکومت سے کیا چاہتے ہیں؟

گردشی قرضہ ملک کے وسائل نگل رہا تھا اس سے نمٹنا بڑی کامیابی ہے، وزیر اعظم

سنہ 2025 میں بیرون ملک جا کر بسنے کے لیے بہترین ممالک کون سے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی