ایشیاکپ کے فائنل تک رسائی کی دوڑ: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف


Getty Imagesجمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار نظر آئی اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 135 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، جیتنے والی ٹیم فائنل میں انڈیا کا مقابلہ کرے گی۔دبئی میں ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان صرف چار رنز ہی بنا سکے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر آوٹ ہوگئے ۔ وہ ایشیا کپ میں چوتھی بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔فخر زمان بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 20 گیندوں پر 13 رنز اور حسین طلعت تین رنز بناکر رشاد حسین کا ہدف بنے۔ کپتان سلمان آغا بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور 19 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کو چھٹا نقصان 14ویں اوور میں 71 رنز پر ہوا جب شاہین شاہ آفریدی بڑی ہٹ مارنے کی کوشش میں 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 14 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے چار اوورز میں 28 رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ مستیفض الرحمان نے چار اوورز میں 33 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انھوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان نے سپر فور مرحلے میں انڈیا سے پہلا میچ ہارنے کے بعد سری لنکا کو شکست دی تھی جب کہ بنگلہ دیش بھی سپر فور مرحلے میں سری لنکا کوشکست دے چکا ہے۔سوشل میڈیا پر ردعمل: ’انڈیا کے ڈر سے جان بوجھ کر ہار رہا ہے پاکستان‘اب یہ میچ ایشیا کپ کے سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے یعنی جو آج کا میچ جیتا وہ اتوار کو انڈیا کے خلاف فائنل کھیلے گا ایسے میں اس میچ پر سوشل میڈیا پر بھی خوب تبصرے دیکھنے کو آ رہے ہیں۔پاکستان کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتے دیکھیں تو سپورٹس یاری نامی اکاؤنٹ سے یہ رائے سامنے آئی کہ پاکستان انڈیا کے ڈر سے جان بوجھ کر ہار رہا ہے۔ڈینیئل الیگزینڈر نامی صارف نے مزاح کرتے ہوئے لکھا کہ حارث رؤف نے تین گیندوں پر تین رنزبنائے اور کوئی باؤنڈری لگانے میں کامیاب نہ ہوئے یوں یہ تین جمع تین چھ برابر زیرو ہے۔ ابھیشیک شرما: جارح مزاج انڈین اوپنر جنھوں نے بچپن میں ہونے والی پیشن گوئی کو حقیقت میں بدل دیاوقار یونس ہسرنگا کی طرح جشن کیوں نہیں منا سکتے؟ابرار احمد اور ہسرنگا کی ’سپورٹس مین سپرٹ‘ کا چرچا: ’یہ وہ چیز ہے جو انڈین کرکٹ ٹیم کبھی نہیں سیکھ سکتی‘’شاہین آفریدی سری لنکن بلے بازوں کو مایوس کر گئے‘حارث کا 0-6 کا اشارہ، فرحان کا جشن اور ابھیشیک سے تلخ کلامی: پاکستان انڈیا میچ کے دوران سامنے آنے والے پانچ تنازعات’پاکستانی سٹریٹیجی دبئی کی پچ کو راس نہ آئی‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

پاک امریکا تعلقات نئی راہ پر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ون آن ون گفتگو

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟

زبیر بلوچ: دالبندین میں ’سکیورٹی فورسز کے آپریشن‘ میں مارے جانے والے وکیل کون تھے؟

شہباز شریف اور عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے کوٹ پر لگی ’لڑاکا طیارے کی پن‘ سے جڑے سوال اور جواب

’ہائبرڈ نظام کی کامیابی‘: ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات میں کیا ہوا؟

شاہین آفریدی کا پہلے سے زیادہ ’خطرناک ورژن‘ اور بنگلہ دیش کے خلاف ’معجزاتی‘ جیت

’چین جنگ کو کیوں ترجیح دے رہا ہے، ایک جوہری بم سرحد کے قریب گِر سکتا ہے‘: چینی شہری کورین اداکارہ کے الفاظ پر ناراض کیوں؟

شدت پسندوں کا نیا ہتھیار: سستے چینی کواڈ کاپٹر اور کمرشل ڈرون خیبرپختونخوا میں خوف کی علامت کیسے بنے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی شہباز شریف اور عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات: ’پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیات ہیں‘

پنجاب کی وزیر اطلاعات کی ’فیک ویڈیو‘ پھیلانے کا الزام: ایک سال قبل درج ہونے والا مقدمہ اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکن فلک جاوید کی گرفتاری

پیپلز پارٹی نے کراچی کو گاؤں بنا کر رکھ دیا، امیر جماعت اسلامی

پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، اتوار کو انڈیا سے مقابلہ ہوگا

ایشیاکپ کے فائنل تک رسائی کی دوڑ: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف

لداخ میں پُرتشدد مظاہرے اور کرفیو کا نفاذ: احتجاجی مظاہرین انڈین حکومت سے کیا چاہتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی