خیبر پختونخوا ہاؤس پر وفاقی پولیس کا چھاپہ ناکام، ملزمان ہاتھ نہ لگ سکے


اسلام آباد میں وفاقی پولیس کی بھاری نفری نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں چھاپہ مارا، تاہم کامیابی نہ مل سکی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تھانہ کوہسار میں 26 نومبر کو درج مقدمے کے سلسلے میں کی گئی۔ مقدمے میں نامزد ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایم پی اے مینا خان، شفیع جان اور ڈاکٹر امجد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ مذکورہ رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔ پولیس ٹیم نے خیبر پختونخوا ہاؤس کے مختلف حصوں کی تلاشی لی، تاہم ملزمان وہاں موجود نہیں تھے جس کے بعد پولیس ٹیم بغیر گرفتاری کے واپس روانہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ 26 نومبر کو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا اور پولیس کو شبہ تھا کہ نامزد رہنما خیبر پختونخوا ہاؤس میں موجود ہیں، تاہم ملزمان کی عدم موجودگی کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکا اور اقوامِ متحدہ نے شامی صدر اور وزیر داخلہ پر عائد پابندیاں اٹھا لیں

سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد کردی

پاک افغان مذاکرات ناکام، ثالث بھی مایوس ہو گئے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

خاتون کی پلکوں میں 250 جوئیں اور ان کے 85 انڈے جنھیں نکالنے میں دو گھنٹے لگے

نہ چھت پر آئینے اور نہ ہی شہوت انگیز تصاویر: برازیل کے سیکس موٹلز میں تبدیلیاں

استنبول مذاکرات ناکام: افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟

کیا واقعی پاکستان میں نقد لین دین کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان فروغ پا رہا ہے؟

’مکمل تباہی اور ملبے کا ڈھیر‘: جنگ کے دو سال بعد بی بی سی نے غزہ میں کیا دیکھا؟

چہرے کے وہ مخصوص تاثرات جن سے آپ کسی کا جھوٹ پکڑ سکتے ہیں

بھکاری نے 3 لڑکیوں پر جان لیوا حملہ کیوں کیا؟ دو بہنیں شدید زخمی

کن پاکستانیوں کی دوہری شہریت کی منسوخی زیرِ غور ہے؟

افغان طالبان سے مذاکرات میں ڈیڈلاک نہیں، جان بوجھ کر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ

خیبر پختونخوا ہاؤس پر وفاقی پولیس کا چھاپہ ناکام، ملزمان ہاتھ نہ لگ سکے

لاہور کی پرندہ مارکیٹ ’راتوں رات‘ مسمار: ’جانوروں کے ملبے تلے دبنے کا دعویٰ درست نہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی