سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد کردی


کراچی میں بجلی کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ لائن لاسز کی بنیاد پر کی جانے والی لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے، جس سے شہریوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ لوڈشیڈنگ سے متعلق معاملہ نیپرا کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اس لیے درخواست گزار کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی شکایت نیپرا میں درج کرائے۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ نیپرا ایک ماہ کے اندر شکایت پر فیصلہ کرے اور اپنی رپورٹ ایم آئی ٹی 2 میں جمع کرائے۔ فیصلے میں عدالت نے مشاہدہ کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق لوڈشیڈنگ سے متعلق براہِ راست درخواستیں عدالت میں قابلِ سماعت نہیں، جبکہ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 39 کے تحت درخواست گزار کے پاس نیپرا سے رجوع کرنے کا قانونی راستہ موجود ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی: ’ابرار احمد نے دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن فرق پیدا کیا‘

کابینہ سے منظوری کے بعد 27 ویں ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش، آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ دینے کی تجویز

چیف آف ڈیفینس فورسز کا عہدہ، وفاقی آئینی عدالت اور ججز کے تبادلے: 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں کیا ہے؟

’یہ خاتون کون ہیں، انھوں نے 22 مرتبہ ووٹ ڈالا‘: انڈیا میں مبینہ الیکشن فراڈ جس میں برازیلین ہیئر ڈریسر کی تصویر استعمال ہوئی

امریکا اور اقوامِ متحدہ نے شامی صدر اور وزیر داخلہ پر عائد پابندیاں اٹھا لیں

سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد کردی

پاک افغان مذاکرات ناکام، ثالث بھی مایوس ہو گئے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

شہباز شریف کل اتحادی سینیٹرز سے ملاقات کریں گے، 27ویں ترمیم پر مشاورت متوقع

سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

ایک حسینہ سے بدسلوکی، باقیوں کا احتجاجی واک آؤٹ: مس یونیورس مقابلے کو متنازع بنانے والے نوات اِتسراگریسل کون ہیں؟

خاتون کی پلکوں میں 250 جوئیں اور ان کے 85 انڈے جنھیں نکالنے میں دو گھنٹے لگے

نہ چھت پر آئینے اور نہ ہی شہوت انگیز تصاویر: برازیل کے سیکس موٹلز میں تبدیلیاں

استنبول مذاکرات ناکام: افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی سے کیوں ہچکچاتے ہیں؟

کیا واقعی پاکستان میں نقد لین دین کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان فروغ پا رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی