
بھارت کے مشہور گلوکار اور میوزک کمپوزر بپی لہری ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی طبیعت کچھ عرصے سے خراب تھی جس کی وجہ سے وہ پورا ہفتہ اسپتال میں زیر علاج رہے جس کے بعد پیر کو انھیں ڈسچارج کردیا گیا تھا البتہ منگل کو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور اسپتال میں داخل کروانے کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی عمر 69 برس تھی