موسمی چیٹرجی: جن کا نام امیتابھ بچن سمیت بہت سے اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا


’یہ آنکھیں جہاں دیکھتی ہیں ایک رشتہ قائم کر لیتی ہیں‘ یہ نہ جانے کس فلم کا مکالمہ ہے لیکن یہ مکالمہ ایک انڈین اداکارہ پر صادق نظر آتا ہے۔وہ اداکارہ کبھی نمبر ون ہیروئن کی دوڑ میں نہیں رہیں لیکن وہ اپنے زمانے کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں۔آج ہم اسی اداکارہ یعنی موسمی چیٹرجی کے بارے میں بات کر رہے ہیں کیونکہ وہ آج ہی کے دن 26 اپریل کو ایک بنگالی برہمن خاندان میں کلکتہ (کولکتہ) میں پیدا ہوئیں۔ ان کے سال پیدائش کے بارے میں بہت کنفیوژن ہے۔انڈین سینما بالی وڈ میں کہا جاتا ہے کہ شادی کے بعد اداکارہ کی مقبولیت میں کمی آ جاتی ہے لیکن موسمی چیٹرجی ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے شادی کے بعد ہی فلموں میں بطور لیڈ اداکارہ قدم رکھا۔موسمی چیٹر جی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا رشتہ تمام چوٹی کے اداکاروں کے ساتھ رہا لیکن وہ اپنے بنداس انداز میں کہتی ہیں کہ ان کے سسر نے انہیں یہ کہہ رکھا تھا کہ وہ کسی میگزن کی کسی گوسپ پر دھیان نہ دیں۔10 سال کی عمر میں پہلی فلمموسمی کا اصلی نام اندرا چٹوپادھیائے تھا لیکن جب وہ ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر صرف دس یا گیارہ سال کی عمر میں لیڈ رول میں آئیں تو ان کا نام موسمی چیٹرجی رکھ دیا گيا۔یہ بنگالی زبان کی فلم 'بالیکا ودھو' یعنی کمسن دلہن تھی اور اسی سے انہیں زبردست شہرت ملی۔ یہاں تک کہ اس فلم میں انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا اور اسی عمر میں ان کے لیے فلموں کی آفر آنے لگیں لیکن وہ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتی تھیں اس لیے انہوں نے منع کر دیا۔بہرحال ابھی وہ دسویں کلاس میں ہی تھیں کہ ان کی پھوپھی بیمار پڑ گئیں اور ان کی خواہش تھی کہ مرنے سے قبل وہ اندرا کی شادی دیکھ لیں۔ چنانچہ ان کے خاندان کے قریبی معروف گلوکار اور فلمساز ہیمنت کمار کے بیٹے جینت مکھرجی سے محض 15 سال کی عمر میں ان کی شادی ہو گئی۔فلموں کے حوالے سے پروگرام ’لہریں‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں کہا: ’میرے والد اپنی بڑی بہن کے بہت قریب تھے اور وہ کینسر کی آخری سٹیج پر تھیں۔ ان کی آخری خواہش تھی کہ وہ مجھے شادی کرتے ہوئے دیکھیں۔ لہٰذا میرے سسر نے مشورہ دیا کہ شادی کرا دینی چاہیے۔ میں نے اپنے امتحانات بھی چھوڑ دیے۔ اسی وقت مجھے ایک فلم بھی ملی۔ سب کچھ خود بخود ہو رہا تھا اور سب ٹھیک تھا۔‘اداکارہ چیٹرجی کا نام اپنے دور کے کئی معروف سٹارز کے ساتھ جوڑا گیا۔ فائل فوٹوشادی کے بعد ان کی تعلیم ادھوری رہ گئی اور وہ کلکتے سے بمبئی (ممبئی) چلی آئیں۔ 18 سال کی عمر میں ان کے ہاں بڑی بیٹی پایل مکھرجی کی پیدائش ہوئی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا: '18 سال کی عمر میں میری گود میں ایک بیٹی تھی، ایک مرسڈیز کار تھی جو میں نے اپنے پیسوں سے خریدی تھی۔ مجھے یاد ہے کہ میرے ڈاکٹر نے کہا تھا، 'میرے نرسنگ ہوم میں پہلی بار ایک بچی نے بچی کو جنم دیا ہے۔'انہوں نے مزید کہا: 'میں نے پہلے ہی انوراگ فلم کی تھی اور سب نے مجھے بچہ کرنے سے منع کیا تھا لیکن جب میرے ہاں بچہ ہوا تو لوگوں نے کہا کہ میں کریئر کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ میں نے بہت سے پروڈیوسروں کے پیسے بھی واپس کر دیے اور خود بھی یہ تسلیم کر بیٹھی کہ یہ ہمارے کریئر کا خاتمہ ہے، لیکن پھر فلمیں کلک کرنے لگیں یہاں تک میں نے زبردست واپسی کی۔'ان کی پہلی فلم 'انوراگ' ونود مہرا کے ساتھ تھی۔ اور یہ فلم اپنے زمانے کی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔نیوز 18 کی ایک رپورٹ کے مطابق موسمی چیٹرجی کی ذاتی زندگی بہت سے تنازعات میں رہی۔ ان کا نام راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، ششی کپور اور ونود مہرا جیسے بالی وڈ کے بہت سے بڑے لوگوں سے منسلک کیا گیا۔لیکن ان افواہوں نے ان سٹارز کے ساتھ پیشہ ورانہ رشتے کو کبھی متاثر نہیں کیا کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ان افواہوں کے درمیان ان کے خاندان نے ان کا بہت ساتھ دیا۔نیوز ویب سائٹ ریڈف ڈاٹ کام کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں موسمی چیٹرجی نے کہا کہ ان کے بارے میں جو کچھ بھی شا‏ئع ہو رہا تھا اس نے انہیں زیادہ پریشان نہیں کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے خاندان کو معلوم تھا کہ وہ کس کے ساتھ اور کہاں ہیں۔موسمی چیٹرجی اپنے بارے میں بتاتی ہیں کہ فلم انڈسٹری کی سست ترین اداکارہ تھیں۔ فائل فوٹوموسمی نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلم 'بے نام'، 'روٹی کپڑا اور مکان' اور 'منزل' میں کام کیا۔ امیتابھ بچن کے ساتھ انہوں نے بہت بعد میں فلم 'پیکو' میں بھی کام کیا۔ انہوں نے جہاں ان کی وقت کی پابندی اور ڈسپلن کی تعریف کی وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ امیتابھ بچن سٹار بننے کے بعد اپنے سلوک میں بہت بدل گئے ہیں۔'روٹی کپڑا اور مکان' کے دوران وہ حاملہ تھیں۔ ابھی حال میں منوج کمار کی موت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگالی ہونے کی وجہ سے ان سے ایک لفظ 'راکشش' کی ادائیگی نہیں ہو پا رہی تھی جس سے منوج کمار اس قدر ناراض ہوئے کہ انہوں اس فلم کا بہترین گیت 'ہائے ہائے یہ مجبوری' میرے بجائے زینت امان کو دے دیا۔وہ اپنے بارے میں بتاتی ہیں کہ فلم انڈسٹری کی سست ترین اداکارہ تھیں۔ موسمی چیٹرجی نے سنجیو کمار کے ساتھ فلم 'انگور' میں اداکاری کی ہے جس میں وہ سستی کا پرتو نظر آتی ہیں۔ ڈاکوؤں کی کہانی پر مبنی فلم 'کچے دھاگے' میں وہ ونود کھنہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے جیتیندر اور راجیش کھنہ کے علاوہ شتروگھن سنہا کے ساتھ بھی فلمیں کی ہیں۔100 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ اب بھی فلموں میں نظر آ رہی ہیں 2015 میں وہ 'پیکو' میں نظر آئیں تو 2016 میں بنگالی فلم 'شیش سنگباد' میں نظر آئيں اور رواں سال ان کی ایک اور بنگالی فلم 'آری' آ رہی ہے۔ان کی زندگی یوں تو بہت ہی سہل تھی لیکن ان کی بیٹی کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے نہیں رہے۔ ان کی بیٹی کی جواں مرگی ان کے لیے بڑا سانحہ رہی اور بیٹی کے سسرال والوں سے ان کی رنجش اتنی بڑھی کہ وہ اپنی بیٹی کی موت کے بعد اسے دیکھنے تک نہیں گئیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب ان کی بیٹی کوما میں چلی گئی تو وہ اس کی موت کی دعائیں کرتی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

حرا مانی شدید ٹرولنگ کی زد میں، مگر کیوں؟

عامر خان کا نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ کی رہائشگاہ آمد

موسمی چیٹرجی: جن کا نام امیتابھ بچن سمیت بہت سے اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا

ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

شنکر جے کشن: بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی اختلافات کا شکار کیوں ہوئی؟

عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

'ویڈنزڈے' فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

لاکھ اختلافات سہی لیکن پاکستان کے لئے ہم سب ایک ہیں۔۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا

ڈکی بھائی غیرزمہ داری کی وجہ سے پھر بڑی مشکل میں آگئے

ایک دہائی بعد فواد خان کی بالی وڈ واپسی کھٹائی میں، ’عبیر گلال‘ پر پابندی

عمران اشرف سے کیا رشتہ ہے؟ جعلی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجل ملک کا نیا انکشاف

کھانا کھا لیا تو اب برتن دھو۔۔ پروڈیوسر سے بھی کام کروالیا! نانا پاٹیکر کی شخصیت سے متعلق پاریش راول کے دلچسپ انکشافات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی