تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل


سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریبا پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔ تزئین حسین سینئر مرحوم اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں، جن کے پہلے شوہر زاہد حسین جون 2020 میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ تزئین حسین نے پہلی شادی یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران کی تھی اور انہیں پہلے شوہر سے تین بچے بھی ہیں جو اب جواں سالہ ہیں۔تزئین حسین نے نوجوانی میں ہی 1990 کی دہائی میں اداکاری میں قدم رکھا تھا لیکن شادی کے بعد بچے ہونے پر انہوں نے شوبز کو خیرباد کہ دیا تھا۔ تزئین حسین نے تقریبا 20 سال بعد 2023 میں ’یوں ہی‘ نامی ڈرامے سے اداکاری کا دوبارہ آغاز کیا تھا اور اب دوبارہ اداکاری کرنے کے دو سال بعد انہوں نے دوسری شادی بھی کرلی۔ تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کی نئی زندگی سے متعلق بتایا۔ سائرہ دانش احمد نے 25 اپریل کو انسٹاگرام پر تزئین حسین کی شادی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں اداکارہ اور ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی دوسری شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے شریک حیات کو بھی روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ شادی کی تقریب انتہائی سادہ رکھی گئی، جس میں دونوں کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی اور ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ تزئین حسین کی دوسری شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔ تزئین حسین نے دوسری شادی قریبی دوست عامر سیدین سے کی جو کہ پیشے کے لحاظ سے بینکار ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

شنکر جے کشن: بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی اختلافات کا شکار کیوں ہوئی؟

عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

'ویڈنزڈے' فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

لاکھ اختلافات سہی لیکن پاکستان کے لئے ہم سب ایک ہیں۔۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا

ڈکی بھائی غیرزمہ داری کی وجہ سے پھر بڑی مشکل میں آگئے

ایک دہائی بعد فواد خان کی بالی وڈ واپسی کھٹائی میں، ’عبیر گلال‘ پر پابندی

عمران اشرف سے کیا رشتہ ہے؟ جعلی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجل ملک کا نیا انکشاف

کھانا کھا لیا تو اب برتن دھو۔۔ پروڈیوسر سے بھی کام کروالیا! نانا پاٹیکر کی شخصیت سے متعلق پاریش راول کے دلچسپ انکشافات

فردوس جمال کیلئے بڑا اعزاز، اہم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

62 سالہ اداکارہ نے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزازحاصل کر لیا

معروف اداکارہ کومل عزیز کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟

بھانجی ڈانس کررہی ہے اور خالہ ماشاللہ بول رہی ہے۔۔ بشریٰ انصاری کے تبصرے پر صارفین بھڑک اٹھے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی