ایک دہائی بعد فواد خان کی بالی وڈ واپسی کھٹائی میں، ’عبیر گلال‘ پر پابندی


انڈیا کے زیر انتظام کمشیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد جہاں انڈیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات تاریخ کی پست ترین سطح پر ہیں وہیں اس وجہ سے فلم انڈسٹری پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔پاکستان کے مشہور اداکار فواد خان کم از کم ایک دہائی بعد بالی وُڈ میں فلم ’عبیر گلال‘ کے ذریعے کم بیک کر رہے تھے تاہم پہلگام واقعے کے بعد یہ ممکن نہیں رہا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد اب ’عبیر گلال‘ انڈیا میں ریلیز نہیں ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈین وزارت اطلاعات و نشریات نے فیصلہ کیا ہے وانی کپور اور فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ انڈیا میں ریلیز نہیں ہو گی۔پہلگام واقعے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’بائیکاٹ فواد خان‘ کا ٹرینڈ بھی چلایا جا رہا ہے جبکہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔اس واقعے سے قبل بھی انڈیا کے شدت پسند گروہوں کی جانب سے فواد خان کے کم بیک پر تنقید کی جارہی تھی اور بعض انتہا پسند حلقے ان کی فلم پر پابندی کا مطالبہ کر رہے تھے۔اس سے قبل مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سنیما ونگ کے صدر نے ایکس پوسٹ میں کہا تھا کہ ’اگرچہ کئی بار یہ کہا جا چکا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی فلمیں انڈیا میں ریلیز نہیں کی جائیں گی، پھر بھی کچھ بدنیت لوگ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘    View this post on Instagram           A post shared by Taran Adarsh (@taranadarsh)’ہم فلم کو انڈیا میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور یہ فیصلہ حتمی ہے، جو لوگ پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنا چاہتے ہیں، وہ آزاد ہیں، لیکن بس یاد رکھیں کہ آپ کو ہمارا سامنا کرنا پڑے گا۔‘پہگلام واقعے کے بعد ویسٹرن انڈیا سینما ایمپلائیز فیڈریشن (ایف ڈبلیو آئی سی) نے اعلان کیا ہے کہ پہلگام میں حالیہ حملے کے پیش نظر تمام پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اور تکنیکی ماہرین کے انڈیا یا دنیا بھر میں کسی بھی انڈین فلم یا تفریحی منصوبے میں شرکت پر مکمل پابندی کا اعلان کیا جاتا ہے۔‘ایف ڈبلیو آئی سی 32 مختلف محنت کشوں اور تکنیکی اداروں کی تنظیم ہے جس کے پانچ لاکھ سے زائد ارکان ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

شنکر جے کشن: بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی اختلافات کا شکار کیوں ہوئی؟

عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

'ویڈنزڈے' فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

لاکھ اختلافات سہی لیکن پاکستان کے لئے ہم سب ایک ہیں۔۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا

ڈکی بھائی غیرزمہ داری کی وجہ سے پھر بڑی مشکل میں آگئے

ایک دہائی بعد فواد خان کی بالی وڈ واپسی کھٹائی میں، ’عبیر گلال‘ پر پابندی

عمران اشرف سے کیا رشتہ ہے؟ جعلی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجل ملک کا نیا انکشاف

کھانا کھا لیا تو اب برتن دھو۔۔ پروڈیوسر سے بھی کام کروالیا! نانا پاٹیکر کی شخصیت سے متعلق پاریش راول کے دلچسپ انکشافات

فردوس جمال کیلئے بڑا اعزاز، اہم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

62 سالہ اداکارہ نے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزازحاصل کر لیا

معروف اداکارہ کومل عزیز کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟

بھانجی ڈانس کررہی ہے اور خالہ ماشاللہ بول رہی ہے۔۔ بشریٰ انصاری کے تبصرے پر صارفین بھڑک اٹھے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی