عمران اشرف سے کیا رشتہ ہے؟ جعلی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجل ملک کا نیا انکشاف


"جی ہاں، عمران اشرف ہمارے رشتہ دار ہیں۔ دراصل، وہ میری والدہ کے کزن ہیں، اور ظاہر ہے کہ وہ میری والدہ کو جانتے ہیں، لیکن ہماری آپس میں ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔ وہ صرف خاندان کی بڑی تقریبات جیسے شادیوں میں آتے ہیں۔ میں نے انہیں ابھی تک کسی شو میں بھی نہیں دیکھا۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ ہمارے رشتہ دار ہیں۔ میں نے ایک بار شوبز میں آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے انہیں انسٹاگرام پر میسج کیا تھا، لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ رشتہ داری کا فائدہ اٹھانا ٹھیک بات نہیں۔ اُس وقت میرا خواب اداکارہ بننے کا تھا، لیکن اینکرنگ اتفاقاً میرے نصیب میں آ گئی۔" سجل ملک نے مزید کہا: "شروع میں میں نے عمران اشرف کو انسٹاگرام پر میسج کیا اور بتایا کہ میں آپ کی کزن کی بیٹی ہوں۔ میں نے اپنی والدہ کی تصویر بھی انہیں بھیجی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی جگہ ریفر کرنے کی کوشش کریں گے، مگر بدقسمتی سے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا اور ان کے ساتھ کی گئی ساری چیٹ ختم ہو گئی۔ اس کے بعد میں نے کئی اور ایجنسیز سے بھی رابطہ کیا۔" پاکستانی ٹک ٹاکر اور میزبان سجل ملک، جو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت رکھتی ہیں، نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنے اور مشہور اداکار عمران اشرف کے رشتے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ علی حمزہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سجل ملک نے بتایا کہ عمران اشرف ان کے خاندانی رشتہ دار ہیں، مگر ذاتی طور پر ان کی ملاقات کبھی نہیں ہوئی۔ سجل ملک، جن کے ٹک ٹاک پر 5 لاکھ 15 ہزار اور انسٹاگرام پر تقریباً 5 لاکھ فالوورز ہیں، نے اپنی بے ساختہ گفتگو میں انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا جب وہ اداکاری کے خواب دیکھتی تھیں۔ اسی خواب کی تکمیل کے لیے انہوں نے عمران اشرف سے انسٹاگرام پر رابطہ بھی کیا تھا، مگر پھر قسمت نے انہیں اینکرنگ کی دنیا میں لے آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سجل نے بتایا کہ وہ عمران اشرف سے مدد لینے کے بجائے اپنے بل بوتے پر محنت کرنے کا فیصلہ کر چکی تھیں۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ کا ضیاع اور چیٹ کا خاتمہ ان کے خوابوں میں رکاوٹ ضرور بنا، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور دوسری راہوں سے اپنے کیریئر کی تعمیر جاری رکھی۔ حالیہ دنوں میں سجل ملک ایک تنازع کا بھی سامنا کر رہی ہیں، جس میں ان کے مبینہ جعلی لیک ویڈیوز کی بات ہو رہی ہے، مگر وہ ان تمام مشکلات کے باوجود اپنی محنت اور عزم سے آگے بڑھنے میں مصروف ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

شنکر جے کشن: بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی اختلافات کا شکار کیوں ہوئی؟

عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

'ویڈنزڈے' فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

لاکھ اختلافات سہی لیکن پاکستان کے لئے ہم سب ایک ہیں۔۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا

ڈکی بھائی غیرزمہ داری کی وجہ سے پھر بڑی مشکل میں آگئے

ایک دہائی بعد فواد خان کی بالی وڈ واپسی کھٹائی میں، ’عبیر گلال‘ پر پابندی

عمران اشرف سے کیا رشتہ ہے؟ جعلی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجل ملک کا نیا انکشاف

کھانا کھا لیا تو اب برتن دھو۔۔ پروڈیوسر سے بھی کام کروالیا! نانا پاٹیکر کی شخصیت سے متعلق پاریش راول کے دلچسپ انکشافات

فردوس جمال کیلئے بڑا اعزاز، اہم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

62 سالہ اداکارہ نے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزازحاصل کر لیا

معروف اداکارہ کومل عزیز کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟

بھانجی ڈانس کررہی ہے اور خالہ ماشاللہ بول رہی ہے۔۔ بشریٰ انصاری کے تبصرے پر صارفین بھڑک اٹھے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی