بھانجی ڈانس کررہی ہے اور خالہ ماشاللہ بول رہی ہے۔۔ بشریٰ انصاری کے تبصرے پر صارفین بھڑک اٹھے


“یہ ہوئی نہ میری اچھی لڑکی والی بات، پلیز اب اسے روکنا نہیں، ہفتے میں ایک دفعہ مجھے آپ سے یہ ڈانس چاہیے، ماشااللہ” — بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی بھانجی زارا نور عباس کے رقص پر یہ تبصرہ ایک طوفان کا پیش خیمہ بن گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کمنٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا، “گناہ کرنا ایک چیز ہے، اسے عوامی سطح پر پوسٹ کرنا دوسری بات ہے لیکن خاندان کے بزرگوں کا اس کی تعریف کرنا اور اس پر ماشاءاللہ کہنا بے حیائی کا اگلا درجہ ہے!” جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ “شیطان بھی ماشاء اللہ کے بعد کنفیوز ہے" View this post on Instagram A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) واضح رہے کہ اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ’دیوار شب‘ کے او ایس ٹی پر رقص کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں وہ اپنے فن سے دوبارہ جڑنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ ان کے بقول، وہ حمل کے دوران رقص سے دور رہیں اور اب وہ دوبارہ خود کو فنکارانہ انداز میں دریافت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں ان کا انداز نرماہٹ اور نسوانی توانائی سے بھرپور تھا، لیکن جیسے ہی ان کی خالہ اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ’ماشاءاللہ‘ کہہ کر ان کی تعریف کی، سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے مذہبی جذبات کے تناظر میں شدید ردعمل ظاہر کیا۔ بہت سے افراد نے کہا کہ ’ماشاءاللہ‘ جیسا مقدس لفظ رقص جیسے عمل کی تعریف میں استعمال کرنا اسلامی اور اخلاقی اقدار کے برخلاف ہے۔ بعض نے بشریٰ انصاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ ایک بزرگ اور سینیئر شخصیت ہوتے ہوئے انہیں زیادہ محتاط ہونا چاہیے تھا۔ دوسری جانب، کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ فن اور عقیدہ دو الگ پہلو ہیں اور ہر ایک کا اپنا دائرہ کار ہے۔ بشریٰ انصاری کی نیت صرف اپنی بھانجی کی حوصلہ افزائی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

شنکر جے کشن: بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی اختلافات کا شکار کیوں ہوئی؟

عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

'ویڈنزڈے' فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

لاکھ اختلافات سہی لیکن پاکستان کے لئے ہم سب ایک ہیں۔۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا

ڈکی بھائی غیرزمہ داری کی وجہ سے پھر بڑی مشکل میں آگئے

ایک دہائی بعد فواد خان کی بالی وڈ واپسی کھٹائی میں، ’عبیر گلال‘ پر پابندی

عمران اشرف سے کیا رشتہ ہے؟ جعلی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجل ملک کا نیا انکشاف

کھانا کھا لیا تو اب برتن دھو۔۔ پروڈیوسر سے بھی کام کروالیا! نانا پاٹیکر کی شخصیت سے متعلق پاریش راول کے دلچسپ انکشافات

فردوس جمال کیلئے بڑا اعزاز، اہم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

62 سالہ اداکارہ نے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزازحاصل کر لیا

معروف اداکارہ کومل عزیز کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟

بھانجی ڈانس کررہی ہے اور خالہ ماشاللہ بول رہی ہے۔۔ بشریٰ انصاری کے تبصرے پر صارفین بھڑک اٹھے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی