حرا مانی شدید ٹرولنگ کی زد میں، مگر کیوں؟


مداحوں کا صبر جواب دے گیا، حرا مانی گلوکاری پر شدید ٹرولنگ کی زد میں آگئیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ حرا مانی اپنی زبردست اداکاری اور 8.8 ملین انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ شوبز میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں، اس بار اپنے گلوکاری کے شوق کی وجہ سے مداحوں کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ڈرامہ سیریل "ڈائن" میں "شہاب" کے کردار سے داد سمیٹنے والی حرا مانی اپنی اداکاری کےلیے تو بےحد پسند کی جاتی ہیں، لیکن ان کا گانے کا جنون اکثر انہیں مشکلات میں ڈال دیتا ہے۔حال ہی میں حرا مانی نے مرحوم جنید جمشید کے مشہور گانے "اعتبار" کو گانے کی کوشش کی، جس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔حرا مانی کی گلوکاری پر سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں جہاں ایک صارف نے لکھا، "بس کر دو بہن، گانے سے عزت خراب ہو رہی ہے"، ایک اور مداح نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا، "یہ تو خواتین کی چاہت فتح علی خان نکلیں، کسی نے بےباک انداز میں مشورہ دیا، "گانا چھوڑ دو، تمہاری آواز میں سریلا پن نہیں ہے۔"کسی نے مذاق اڑاتے ہوئے پوچھا، "ڈاکٹرز کا کیا کہنا ہے؟ کوئی امید باقی ہے؟"، ایک اور صارف نے مشورہ دیا، "آواز تو خوبصورت ہے، مگر اپلوڈ کرنے سے پہلے انٹرنیٹ بند کر لینا چاہیے تھا۔"مداحوں کا ماننا ہے کہ حرا مانی کو اپنی اصل شناخت یعنی بہترین اداکاری پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ گلوکاری ان کی شہرت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

شوبزانڈسٹری کا سیاہ پہلو بے نقاب، سنسنی خیز انکشاف

ماریہ بی اور ترک ماڈل کا ایک دوسرے کو ہرجانے کا نوٹس

حرا مانی شدید ٹرولنگ کی زد میں، مگر کیوں؟

عامر خان کا نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ کی رہائشگاہ آمد

یہ خطرناک لڑکیاں ہیں اور۔۔ اکشے کمار نے شادی کے لئے سیف کو کیوں خبرار کیا تھا؟ کرینہ کپور کے انکشافات

بیوی کام کیوں کرتی ہے؟ مانی نے پہلی بار تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا ! دیکھیں

موسمی چیٹرجی: جن کا نام امیتابھ بچن سمیت بہت سے اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا

ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

شنکر جے کشن: بالی وڈ کی کامیاب ترین موسیقار جوڑی اختلافات کا شکار کیوں ہوئی؟

عمران اشرف بیمار، مداحوں سے دعا کی درخواست

'ویڈنزڈے' فلم کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

لاکھ اختلافات سہی لیکن پاکستان کے لئے ہم سب ایک ہیں۔۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دے دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی