
شادیوں میں کھانا کھلایا جانا تو دنیا بھر کی روایت ہے جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت ہی صرف مزیدار کھانا کھانے کے لئے کرتے ہیں۔ ایسے میں اگر انھیں کھانا نہ ملے ان کو شدید غصہ بھی آسکتا ہے جیسے کہ اس شادی میں آیا۔ ویڈیو دیکھیں
یہ ویڈیو ہے بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد کی جہاں مہمان شادی کی تقریب میں کھانے کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے لیکن طویل صبر کے بعد بھی کھانا نہیں کھولا گیا جس پر ہال میں موجود مہمان شدید غصے میں آگئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس آدمی کے جو ہاتھ میں آیا اس نے وہی اٹھا کر ہال کے عملے کو مارنا شروع کردیا۔ شادی ہال کسی میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جس کے بعد پولیس کو اطلاع ملتے ہی بھاری نفری بھیج دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس عجیب و غریب واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے جبکہ 4 ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے اور مزید گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔