پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل، وضاحب طلب


لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ شوکاز میں کہا گیا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا۔یہ بھی پڑھیں: شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آپ سے آپ کےغیرآئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے۔ مسلم لیگ ق بحیثیت سیاسی جماعت اپنا تشخص اور ووٹ بینک رکھتی ہے۔نوٹس کے مطابق مسلم لیگ ق پارٹی ڈسپلن اور منشور و ضابطہ رکھتی ہے جبکہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی آپ کے میڈیا بیانات سے معلوم ہوتی ہے۔ چودھری پرویزالہٰی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 7 دن میں وضاحت دیں۔چودھری شجاعت حسین کی جانب سے مونس الہٰی، حسین الہٰی اور سینیٹر کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ پتہ چلا ہے آپ کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ یہ نشستیں اور عہدے آپ کے پاس مسلم لیگ ق کی امانت ہیں لیکن اگر آپ کسی اور سیاسی جماعت میں جانا چاہتے ہیں تو پارٹی کی امانت واپس کر دیں۔نوٹس میں لکھا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی نشستوں سے مستعفی ہوں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں مسلم لیگ ق آپ کو ڈی سیٹ کرا دے گی۔شوکاز نوٹس سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سندھ وکلا ایکشن کمیٹی کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

’ہزاروں لوگوں کو بھوکا مار دیں گے‘، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی پر غور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

باہمی اتفاق تک نہریں نہیں بنے گی،وزیراعلیٰ سندھ

حج آپریشن کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی، جانیے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں: وزیر دفاع

سی ایس ایس 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرحد پر افواجِ پاکستان کی قوت میں اضافہ، وزیردفاع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی