
پاکستان کی حکومت نے 30 جون تک پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔سنیچر کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد پیٹرول نئی قیمت 258 روپے43 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253.63 روپے تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 254.64 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھی۔پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق 16 سے 30 جون تک ہو گا۔