کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 2.6 ریکارڈ


کراچی کے مختلف علاقوں میں چند منٹوں کے وقفے سے ایک بار پھر زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 2.5 اور دوسرے زلزلے کی شدت 2.6 تھی اور ان کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے اطراف 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، زلزلوں کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں سے نکل آئے۔واضح رہے کہ یکم جون سے کراچی میں شروع ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد اب 42 ہوچکی ہے۔سونامی وراننگ سیل کراچی کے سربراہ امیر حیدر نے گزشتہ دنوں اعتراف کیا تھا کہ ملیر اور ملحقہ آبادیوں میں 2011 اور 2012 کے علاوہ ہر سال زلزلے آئے، 2009 میں 3 ماہ تک 15 کے قریب زلزلے آئے۔انہوں نے کہا تھا کہ حالیہ زلزلوں کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے، ماضی میں آلات کی کمی کی وجہ سے زلزلے بروقت ریکارڈ کا حصہ نہ بن سکے، 14 ستمبر 2003 کو کراچی میں سب سے زیادہ 4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاک بحریہ ہمارے قومی دفاع کے آرکیٹیکچر میں ہمیشہ ایک مضبوط ستون کے مانند کھڑی رہی ہے: وزیراعظم

ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، نواز شریف

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم کو مقتولہ کی والدہ نے شناخت کر لیا

خطے میں کشیدگی: ’پاکستان میں تیل کی وافر مقدار موجود، بحران کا خطرہ نہیں‘

ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری، وزیراعظم کی ایف بی آر کے اختیارات میں شفافیت لانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کا اختیار، وزیراعظم کا خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 2.6 ریکارڈ

ٹیکس دہندگان کے تعاون سے خیبر پختونخوا کا مالی ہدف پورا، صوبائی مشیر خزانہ

اسکینڈل فری ترقیاتی عمل حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے، مریم نواز

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری نے بہترین اندازمیں وفد کی قیادت کی، شیری رحمان

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ اہم سنگ میل عبور

حکومت کی ہدایات پر ایران کے ساتھ تمام چھوٹے بڑے سرحدی کراسنگ پوائنٹس تاحکمِ ثانی بند

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی