ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم کو مقتولہ کی والدہ نے شناخت کر لیا


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے مرکزی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔عدالت نے پیر کو ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے عدنان علی، راجہ نوید کیانی اور مظہر بشیر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے تاکہ تفتیش مکمل کی جا سکے۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ ملزم کی درخواست پر تفتیشی افسر اسے طبی معائنے کے لیے بھی پیش کرے۔ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔اس سے قبل عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ کی والدہ اور پھوپھو نے ملزم عمر حیات کو شناخت کر لیا ہے۔پراسیکیوشن نے عدالت سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے زیراستعمال موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کی برآمدگی باقی ہے۔ملزم عمر حیات نے عدالت کو بتایا کہ موبائل فون وہ پولیس کے حوالے کر چکا ہے اور اس کی درخواست ہے کہ اس کا میڈیکل کروایا جائے۔عدالت نے ملزم کے طبی معائنے کی ہدایت جاری کر دی۔ملزم نے عدالت کو مزید بتایا کہ اس کا اپنے اہلخانہ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا اور اسے معلوم نہیں کہ وکیل کرنا ہے یا نہیں۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ اُسے 20 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو دو جون کو اسلام آباد کے تھانہ سُنبل کی حدود میں ملزم عمر حیات نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے 20 گھنٹوں کے اندر ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاک بحریہ ہمارے قومی دفاع کے آرکیٹیکچر میں ہمیشہ ایک مضبوط ستون کے مانند کھڑی رہی ہے: وزیراعظم

ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، نواز شریف

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم کو مقتولہ کی والدہ نے شناخت کر لیا

خطے میں کشیدگی: ’پاکستان میں تیل کی وافر مقدار موجود، بحران کا خطرہ نہیں‘

ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری، وزیراعظم کی ایف بی آر کے اختیارات میں شفافیت لانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کا اختیار، وزیراعظم کا خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 2.6 ریکارڈ

ٹیکس دہندگان کے تعاون سے خیبر پختونخوا کا مالی ہدف پورا، صوبائی مشیر خزانہ

اسکینڈل فری ترقیاتی عمل حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے، مریم نواز

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری نے بہترین اندازمیں وفد کی قیادت کی، شیری رحمان

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ اہم سنگ میل عبور

حکومت کی ہدایات پر ایران کے ساتھ تمام چھوٹے بڑے سرحدی کراسنگ پوائنٹس تاحکمِ ثانی بند

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی