خطے میں کشیدگی: ’پاکستان میں تیل کی وافر مقدار موجود، بحران کا خطرہ نہیں‘


پاکستان نے اسرائیل اور ایران کی لڑائی کے تناظر میں خطے میں بننے والی صورت حال کے باعث تیل کی مصنوعات پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو اس کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔پیر کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے اور اس میں اہم وزارتوں، نگران اداروں اور توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین بھی شامل ہیں۔بیان کے مطابق کمیٹی کا مقصد ملک میں توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنا اور کسی بھی ممکنہ بحران سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔کمیٹی کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جن میں عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتوں اور رسد پر تسلسل کے ساتھ نظر رکھنے کے علاوہ دیگر نکات شامل ہیں۔ان میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے زرِ مبادلہ پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا جائزہ لینا، کسی بھی ممکنہ سپلائی بحران سے بچنے کے لیے پیشگی حکمتِ عملی تجویز کرنا، طویل کشیدگی کی صورت میں مالی اثرات کا تفصیلی تجزیہ پیش کرنے کے اہداف بھی شامل ہیں۔کمیٹی کے اجلاس میں عالمی اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا کہ فی الحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور کسی فوری بحران کا خطرہ نہیں۔ تاہم بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر صورت حال کی مسلسل نگرانی پر زور دیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ورکنگ گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گا جبکہ کمیٹی ہر ہفتے اجلاس کر کے وزیراعظم کو سفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس میں توانائی کے تحفظ، مارکیٹ میں استحکام اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، نواز شریف

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم کو مقتولہ کی والدہ نے شناخت کر لیا

خطے میں کشیدگی: ’پاکستان میں تیل کی وافر مقدار موجود، بحران کا خطرہ نہیں‘

ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری، وزیراعظم کی ایف بی آر کے اختیارات میں شفافیت لانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کا اختیار، وزیراعظم کا خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 2.6 ریکارڈ

ٹیکس دہندگان کے تعاون سے خیبر پختونخوا کا مالی ہدف پورا، صوبائی مشیر خزانہ

اسکینڈل فری ترقیاتی عمل حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے، مریم نواز

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری نے بہترین اندازمیں وفد کی قیادت کی، شیری رحمان

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ اہم سنگ میل عبور

حکومت کی ہدایات پر ایران کے ساتھ تمام چھوٹے بڑے سرحدی کراسنگ پوائنٹس تاحکمِ ثانی بند

عمران خان سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ، تفتیش کو ٹیکنیکل گراؤنڈز پرمکمل کیا جائے، اے ٹی سی جج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی