عمران خان سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ، تفتیش کو ٹیکنیکل گراؤنڈز پرمکمل کیا جائے، اے ٹی سی جج


انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ اے ٹی سی جج نے فیصلے میں کہا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے بڑا منصفانہ موقع دیا مگر ملزم کی ضد اور انکار کی وجہ سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ عام ملزم کے پاس ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا، ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے بھی نہیں ملا، عدالت یہ قانونی نکتہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ تفتیش کس طرح مکمل کی جائے گی۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے ملزم ٹیسٹوں سے انکار کر کے ٹرائل کا سامنا کرنے سے گریز کررہا ہے، عدالت ملزم کے وکیل سے متفق ہے کہ زبردستی ٹیسٹ کرانے کے لیے عدالت کے پاس کوئی مشین نہیں اور عدالت اب ٹیسٹ کروانے کے لیے تیسرا موقع نہیں دے گی۔اے ٹی سی جج نے فیصلے میں کہا کہ ظاہر ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی تفتیش ٹیم سے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسران تفتیش کو ٹیکنیکل گراؤنڈز پر مکمل کرے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، نواز شریف

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم کو مقتولہ کی والدہ نے شناخت کر لیا

خطے میں کشیدگی: ’پاکستان میں تیل کی وافر مقدار موجود، بحران کا خطرہ نہیں‘

ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری، وزیراعظم کی ایف بی آر کے اختیارات میں شفافیت لانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کا اختیار، وزیراعظم کا خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 2.6 ریکارڈ

ٹیکس دہندگان کے تعاون سے خیبر پختونخوا کا مالی ہدف پورا، صوبائی مشیر خزانہ

اسکینڈل فری ترقیاتی عمل حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے، مریم نواز

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری نے بہترین اندازمیں وفد کی قیادت کی، شیری رحمان

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ اہم سنگ میل عبور

حکومت کی ہدایات پر ایران کے ساتھ تمام چھوٹے بڑے سرحدی کراسنگ پوائنٹس تاحکمِ ثانی بند

عمران خان سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ، تفتیش کو ٹیکنیکل گراؤنڈز پرمکمل کیا جائے، اے ٹی سی جج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی