
پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جنگ نہیں چاہتے لیکن پانی روکا گیا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے کو واپس لینا پڑے گا، پانی ہماری بقا ہے۔ اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا دہشتگردی کی وجہ سے جنگ چھیڑ دیں گے۔جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھاکہ بھارت کی پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی یو این چارٹرکی خلاف ورزی ہے اور بھارت کی طرف سے پانی روکنا ہمارے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے مترداف ہے۔اگر بھارت پانی روکتا ہے تو پھر پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔