چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتیوں کا معاملہ، ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت جاری


چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعناتیوں سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں پر قومی اسمبلی کے ترجمان نے وضاحت جاری کردی۔ ترجمان قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری وضاحتی بیان میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے خط کا جواب دے دیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کےلیے طریقہ کار بتا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو لکھے گیے 16 مئی کے خط کا حوالہ بھی دیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کو جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ناموں پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس آئے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر کو پارلیمانی لیڈرز سے پارلیمانی کمیٹی کے نام مانگنے کی درخواست کی جائے گی، اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی لیڈرز سے نام طلب کریں گے اور پارلیمانی لیڈرزکی جانب سے بھیجے گئے ناموں کو قومی اسمبلی میں موجود پارٹی نمائندگی کے مطابق شامل کیا جائے گا۔ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے نام بھجوائیں جائیں گے تب کمیٹی بنے گی، کمیٹی کی تشکیل وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت مکمل ہونے سے پہلے ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتیوں کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا، ترجمان قومی اسمبلی نے خط کا متن بھی جاری کر دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

خواجہ میرے خواجہ، دل میں سما جا

جمع پونجی پر کٹوتی، نئے بجٹ میں سیونگ اکاؤنٹس کے منافع پر ٹیکس میں اضافہ کیوں؟

تربت اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتیوں کا معاملہ، ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت جاری

راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء پر مقدمات درج

ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کا قتل: ’شادی کی تقریب کے دوران نوجوان نے گولیاں چلائیں‘

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور کیا شوق رکھتے ہیں؟

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے اور مشغلے کیا ہیں؟

گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے مزید مشغلے کیا ہیں؟

’ویڈیو کال پر روتے رہے‘، پشاور میں زیرِعلاج نومولود افغان بچے کی والدہ سات دن بعد پاکستان پہنچ گئی

پاسپورٹ رولزمیں ترمیم، بیرون ملک سیاسی پناہ کے حامل تمام پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کے ساحلی شہرپسنی میں زلزلے نے خشکی اورسمندری علاقوں کو لرزا دیا

پی پی پی کا وفاق کو وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے دو ٹوک جواب، وزیراعلیٰ سندھ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی