وزیراعظم کا دورہ پشاور، کور کمانڈر کی بریفنگ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش


پشاور: وزیراعظم میاں شہباز شریف کو ہنگامی دورے میں کور کمانڈر پشاور نے دہشت گردی کے عوامل و محرکات پہ بریفنگ دی جب کہ آئی جی خیبرپختونخوا نے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔میاں شہباز شریف کے ہمراہ ہنگامی دورے میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔وزیراعظم کو دورے کے دوران منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کور کمانڈر پشاور نے دہشت گردی کے عوامل و محرکات پر بریفنگ دی جب کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے آئی جی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی، وزیراعظم کو پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔انہوں نے دیگر شرکا کے ہمراہ پولیس لائنز حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔وزیراعظم نے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کہا کہ دہشت گرد خوف اوردہشت کی فضا پیدا کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں، ریاست اورعوام کے اتحاد کی قوت سے اس کوشش کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت اور جامعیت سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد  دہشت گردی کے اداروں، پولیس کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔وزیراعظم دورہ پشاور کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ اسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے پولیس لائنز دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایات دیں۔میاں شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں سر بسجود نمازیوں کا خون بہانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے، یہ جرم کرنے والے اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے، ان مجرموں کو صفحہ ہستی سے مٹا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر نماز کے دوران مساجد اور معصوم شہریوں پر حملہ کرنا بدترین فعل ہے، پاکستانی عوام نے مذہب کی غلط تشریح کرنے والے عناصر کے اصلی چہروں کو پہچان لیا ہے، اس طرح کے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں۔خود کش حملہ آور مسجد کے اندر کیسے پہنچا؟ انکوائری ہو گی، وفاقی وزیر داخلہوزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ حملے میں ملوث شر پسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

انڈیا نے جارحیت کر کے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب

مسعود اظہر: ہائی جیکرز کے مطالبے پر انڈین جیل سے رہائی اور پھر عالمی دہشتگردوں کی فہرست تک

بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والا یہ پھول سا بچہ کون تھا؟

پاکستان کی سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں پر مقدمے چلانے کا عمل درست قرار دے دیا

جنگ کے دوران کیا چیزیں گھر میں لازمی رکھنی چاہئیں؟ جانیں ہنگامی صورتحال میں اپنے پیاروں کو محفوظ رکھنے کے چند اہم طریقے

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر: ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کیسے بہتر ہوئے؟

جدید ترین رافیل گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔۔ فرانسیسی حکام کی تصدیق

بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ.. ویڈیو منظر عام پر

پاکستانی فوج کا ’رفال سمیت پانچ انڈین جنگی طیارے‘ گرانے کا دعویٰ: ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

پاکستان کا فوج کو جوابی کارروائی کا اختیار دینے کا اعلان، انڈیا کا اپنے زیر انتظام کشمیر میں 10 ہلاکتوں کا دعویٰ

سونا ایک بار پھر مہنگا.. جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

ایل او سی پر بھارتی پسپائی۔۔ چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈے کے ساتھ شکست تسلیم کرلی

رات کے اندھیرے میں بھارت کا بزدلانہ حملہ۔۔ پاکستان کا منہ توڑ جواب ! دشمن کو دھول چٹا دی

مریدکے سے مظفرآباد تک: انڈیا نے چھ مئی کی شب پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں کن مقامات کو نشانہ بنایا اور کیوں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی