آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو بھی موخر کر دی گئی


نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کے لیے بلائی گئی اے پی سی ایک بار پھر موخر کر دی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس آج یعنی 7 تاریخ کو ہونی تھی، لیکن گزشتہ روز اس کی نئی تاریخ کا اعلان یعنی  9 فروری جمعرات کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن ایک بار پھر اس کانفرنس کو موخر کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا.وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) اجلاس میں دہشت گردی اور درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کو اب تک حکومت کی جانب سے اے پی سی میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا۔ اگر دعوت نامہ ملا تو شرکت پر مشاورت کریں گے۔واضح رہے  کہ پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ٹرانزٹ اور ری فیولنگ کے سٹریٹجک مرکز تک، گوادر ایئرپورٹ کا سفر

پاکستان کا خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

بھارتی قابض افواج کی بربریت، کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند

بھارتی قابض افواج کی بربریت, کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند !

’ہمیں پرواہ نہیں‘، پاکستان کی طرف لائن آف کنٹرول کے قریب شادیاں جاری

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سڑک کے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چار مزدور اغوا

پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری

ترکیہ کا جنگی بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ، صدرمملکت نے آرڈیننس جاری کردیا

پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، محمد خالد جمالی

پاکستان کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

قومی سلامتی کی صورت حال پر بیک گراؤنڈ بریفنگ، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار

پاکستان کا انڈیا کے ’جارحانہ اقدامات‘ پر اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

سولر پینلز کی دیکھ بھال سے ان کی کارکردگی کیسے بڑھائی جا سکتی ہے؟

2 روز کے دوران فی کلو چکن 20 روپے سستا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی