حکومت نے شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی، رانا ثنا اللہ


کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے گرفتار کرنے کی اجازت مانگی تھی۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ وزیراعظم کی ہدایت پرغیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جارہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے،چینی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شوکت ترین عمران خان کے بہکاوے میں آگئے تھے، شوکت ترین نے جو کہا اس پرانہیں سزا ضرورملے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا تو پاکستان آگے نکل جائے گا، عمران خان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے آج ہم مشکلات میں ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے عمران خان کو وقت سے پہلے فارغ کر دیا گیا، شیخ رشید کی گرفتاری کے پیچھے ان کے بیانات ہیں، شیخ رشید بغیر سوچے سمجھے بیان بازی کرتے ہیں۔اوورسیز پاکستانی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں، ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خانواضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے فواد چودھری، اعظم سواتی اور شہباز گل اور دیگر متعدد رہنماؤں کے علاوہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی گرفتار ہو چکے ہیں جو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے سیاسی اتحادی ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ امن و امان برقراررکھنے، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، دہشت گردوں کےمذموم عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کاعزم متزلزل نہیں ہوگا۔فواد چودھری کا الیکشن کمیشن اور پولیس کیخلاف کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ کرنیکا اعلانوفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن اپریل / مئی میں ہوں یا اکتوبرمیں،  ہم تیار ہیں، عمران خان نے انتقامی سیاست کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان میں نصف سے زائد کوئلے کی کانیں کیوں بند ہو گئی ہیں؟

سندھ وکلا ایکشن کمیٹی کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

’ہزاروں لوگوں کو بھوکا مار دیں گے‘، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی پر غور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کے مارک کارنی کی جیت

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

باہمی اتفاق تک نہریں نہیں بنے گی،وزیراعلیٰ سندھ

حج آپریشن کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی، جانیے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں: وزیر دفاع

سی ایس ایس 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرحد پر افواجِ پاکستان کی قوت میں اضافہ، وزیردفاع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی