اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ کھینچا تو عدلیہ کے گھوڑے پر بیٹھ کر آنا چاہتے ہیں، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ کھینچ لیا تو عمران خان عدلیہ کے گھوڑے پر بیٹھ کر آنا چاہتے ہیں اور اگر قمر جاوید باجوہ سپر کنگ تھےتو عمرا ن خان کیا تھے؟     لاہور میں پارٹی کے نوجوان رہنماؤں سے خطاب  کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ نے ای کامرس اورآئی ٹی سیکٹر میں اقدامات کیے، سستا قرضہ اسکیم بھی ہمارے دور میں شروع ہوئے، عمران خان نے جیل بھر و تحریک کی بات کی۔عمران خان نے بیانیے کےلیے سوشل میڈیا کی مدد لی، ہمیں بھی سوشل میڈیا پر ردعمل دینا پڑتا ہے، عمران خان کا بیانیہ تو بےبنیاد الزامات ہے، ہم تو سچ بولتے ہیں۔نواز شریف اور شہباز شریف نے یونیورسٹیز اور کالجز میں لیپ ٹاپس دیئے، نواز شریف اور شہباز شریف نے آسان قسطوں پر قرضے دیئے، لیکن عمران خان نے کیا کبھی طلبا کو کوئی اسکیم دی؟ ہمارے دور میں لوگوں نے چھوٹے کاروبار کیے اور وہ قرضے واپس بھی کیے، عمران خان لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں جیلیں بھرو، عمران خان جیبیں بھریں اور لوگوں کے بچے جیل جائیں، لوگوں کے بچے کیوں جیلیں بھریں؟مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ کے مقاصد کیا تھے؟ عمران خان کا قومی مفاد نہیں تھا، آج کارکردگی کی جگہ منفی سیاست نے لے لی، آج قوم کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے، عمران خان نے قوم کو تقسیم کر دیا، عمران خان نے لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیا، عمران خان نے لوگوں کو ذہنی مریض بنانے کی کوشش شروع کر دی، مجھے علم تھا اور پہلے بھی بتایا تھا کہ سائفر کچھ نہیں ہے، ہم کوئی غلام ہیں، امر بالمعروف، غلامی نا منظور، ان نعروں کا کیا ہوا؟یہ بھی پڑھیں: عمران خان اردو میں بتائیں کہ آپ نے لوگوں کو دھوکا دیا، عمران خان نے خارجہ تعلقات کو خطرے میں ڈال دیا، عمران خان جو خط لہراتے تھے وہ بیانیہ کدھر گیا ؟ عمران خان نے امریکا کو باعزت بری کردیا، عمران خان نے جھوٹے بیانے کے لیے لوگوں کو غدار کہا، عمران خان آج کہتے ہیں امریکا نے نہیں، قمر جاوید باجوہ نے سازش کی، عمران خان نے قمر جاوید باجوہ کو کہا تھا ایکسٹینشن تاحیات دینے کو تیار ہوں۔مریم نواز نے الزام لگایا کہ وہ قمر جاوید باجوہ سے چھپ چھپ کر ملتے رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ کھینچ لیا تو عمران خان عدلیہ کے گھوڑے پر بیٹھ کر آنا چاہتے ہیں، قمر جاوید باجوہ سپر کنگ تھےتو عمرا ن خان کیا تھے؟ 10سال سے دیکھ رہی ہوں، سیاستدانوں کے خلاف منظم کمپین چلائی گئی، صرف ایک شخص کو صادق اور امین ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، کسی نے بتایا کہ قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں جب نواز شریف پر ایکشن لیا جاتا تو عمران خان خوش ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ اگر ریاست مدینہ میں رجسٹر ہوا ہوتا تو مجرم کی کیا سزا ہوتی؟ یہ جو سری لنکا سری لنکا کرتے ہیں ان کے دل کی آواز ہے کہ ملک سری لنکا جیسا ہو، یوتھ کو دوبارہ منظم کرنا میرا ایجنڈا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایک خانہ بدوش سمگلر جس نے پاکستان میں یورپ جانے کے خواب کو گھناؤنے کاروبار میں بدل دیا

’میڈ ان انڈیا‘: امریکہ میں فروخت ہونے والے ’زیادہ تر آئی فونز‘ جو چین کی بجائے اب انڈیا میں بنیں گے

عراق کا وہ علاقہ جہاں کے باسی ’ہر لمحہ موت کے خوف میں‘ گزارتے ہیں

انڈیا پاکستان کشیدگی: لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کے کچھ سیکٹرز کو جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

پاکستانی فوج کی سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس: ’جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘

کراچی کی خواتین میں کبوتروں سے کون سی بیماری پھیلنے لگی؟ ماہرین نے احتیاطی تدابیر بتا دیں

اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ: ’اپنی سروس میں بہت سے واقعات دیکھے لیکن یہ میری زندگی کی سب سے مشکل آگ ہے‘

جنگ جیتنے پر مادھوری لینے کی خواہش۔۔ بڑے میاں نے اپنی عمر کا بھی لحاظ نہ رکھا ! ویڈیو دیکھ کر صارفین نے کھری کھری سنا دیں

انڈیا میں مسلمانوں اور کشمیروں کے خلاف تشدد کے واقعات: ’پہلگام حملے کو وسیع تر فرقہ واریت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘

انڈین ایئرفورس کی ’لینڈ اینڈ گو‘ مشق: طیاروں کی گنگا ایکسپریس وے پر ٹیک آف اور لینڈنگ

غیرمعمولی طوفان، آسمانی بجلی اور ’رات جیسی تاریکی‘: ’راولپنڈی میں اتنی خوفناک آندھی نہیں دیکھی‘

امید ہے کہ پہلگام حملے پر انڈیا کے ردعمل سے وسیع تر علاقائی تنازعہ پیدا نہیں ہوگا: نائب امریکی صدر

سونا سستا ہوگیا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر الزام لگا دیتے ہیں۔۔ شاہد آفریدی کا نیا بیان بھارتی باکسر کو مرچیں لگا گیا

بھارت سے واپس آنیوالے بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔۔ دونوں کو کیا بیماری ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی