اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ: ’اپنی سروس میں بہت سے واقعات دیکھے لیکن یہ میری زندگی کی سب سے مشکل آگ ہے‘


Getty Imagesاسرائیل کی فائر اینڈ ریسکیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بدھ سے وسطی اسرائیل میں جنگلات کے بڑے حصے کو تباہ کرنے والی آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔یروشلم اور تل ابیب کے درمیان الطرون کے علاقے میں تقریباً 20 مربع کلومیٹر کی اراضی پر لگی اس آگ کو بجھانے کے لیے 150 ٹیمیں جدوجہد کر رہی ہیں۔اسرائیل کی ایمبولینس سروس کے مطابق آگ کی وجہ سے کوئی اموات تو نہیں ہوئی ہیں تاہم 12 ایسے لوگوں کو طبی امداد دی گئی، جن کے پھیپھڑوں میں دھواں بھر گیا تھا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے کے عمل کے دوران 17 فائر فائٹر بھی زخمی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق تیز ہواؤں کے ساتھ گرم اور خشک حالات نے آگ پر قابو پانے کے عمل کو مزید مشکل بنا دیا جبکہ ایک سینیئر اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ آگ دوبارہ بھی بھڑک سکتی ہیں۔ایالون فائر سٹیشن کے ڈپٹی کمانڈر شلومی ہروش نے کہا ہے کہ ’میں 24 برس سے اس شعبے سے وابستہ ہوں اور میں نے آگ کے بہت سے واقعات دیکھے ہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ میری زندگی کی سب سے مشکل آگ ہے۔‘EPAاسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے جبکہ سینکڑوں لوگوں کو اپنے گھر بھی خالی کرنا پڑے تاہم یروشلم کے نزدیک 12 قصبوں سے انخلا کا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔ فرانس، اٹلی اور سپین سمیت متععد ممالک نے اس ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے جہاز اسرائیل بھیجے ہیں۔لاس اینجلس میں لگی بے قابو آگ جس نے ہالی وڈ کے اداکاروں کے گھر بھی لپیٹ میں لے لیےنوشکی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص جان پر کھیل کر ٹرک آبادی سے دور لے گیاپاکستان میں آتشزدگی کے واقعات: ’فائر زون‘ کیا ہے اور جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانا مشکل کیوں ہوتا ہے؟’آگ ایسی تھی جیسے اللہ کا عذاب، چلغوزے کا ایسا جنگل دوبارہ اُگنے میں 100 سال لگیں گے‘آگ کی وجہ سے جمعرات کے روز اسرائیل کے یوم آزادی کی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ باربی کیو کے لیے آگ جلانے پر بھی پابندی عائد تھی جو اس دن کی مناسبت سے اسرائیلی روایت کا حصہ ہے۔یروشلم اور تل ابیب کو جوڑنے والی اہم شاہراہ کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اس ہفتے کے آغاز میں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سامنے آئی تھیں، جن میں اس شاہراہ پر پھیلی آگ کے بعد لوگوں کو اپنی گاڑیاں چھوڑے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔EPAاسرائیلی حکام نے آگ لگنے کی متضاد وجوہات بیان کی ہیں۔اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے کہا کہ یہ آگ ’ماحولیاتی بحران کا حصہ ہے، جیسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔‘دوسری جانب نیتن یاہو نے کہا تھا کہ یہ آتشزنوں کی کارروائی ہے جبکہ 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔بعد میں اسرائیلی پولیس نے کہا کہ صرف تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن ان کا اس آگ سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ پاکستان میں آتشزدگی کے واقعات: ’فائر زون‘ کیا ہے اور جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانا مشکل کیوں ہوتا ہے؟لاس اینجلس میں لگی بے قابو آگ جس نے ہالی وڈ کے اداکاروں کے گھر بھی لپیٹ میں لے لیےنوشکی میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی: جب ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ’نامعلوم‘ شخص جان پر کھیل کر ٹرک آبادی سے دور لے گیا’آگ ایسی تھی جیسے اللہ کا عذاب، چلغوزے کا ایسا جنگل دوبارہ اُگنے میں 100 سال لگیں گے‘امریکی تاریخ کی ’سب سے مہنگی‘ آتشزدگی: لاس اینجلس کے پُرتعیش گھروں کی تباہی ’کسی ہالی وڈ فلم جیسی تھی‘انڈیا اور نیپال میں جنگل کی آگ سے سائنسدان کیوں پریشان ہیں؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’میڈ ان انڈیا‘: امریکہ میں فروخت ہونے والے ’زیادہ تر آئی فونز‘ جو چین کی بجائے اب انڈیا میں بنیں گے

عراق کا وہ علاقہ جہاں کے باسی ’ہر لمحہ موت کے خوف میں‘ گزارتے ہیں

انڈیا پاکستان کشیدگی: لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کے کچھ سیکٹرز کو جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

پاکستانی فوج کی سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس: ’جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘

کراچی کی خواتین میں کبوتروں سے کون سی بیماری پھیلنے لگی؟ ماہرین نے احتیاطی تدابیر بتا دیں

اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ: ’اپنی سروس میں بہت سے واقعات دیکھے لیکن یہ میری زندگی کی سب سے مشکل آگ ہے‘

جنگ جیتنے پر مادھوری لینے کی خواہش۔۔ بڑے میاں نے اپنی عمر کا بھی لحاظ نہ رکھا ! ویڈیو دیکھ کر صارفین نے کھری کھری سنا دیں

انڈیا میں مسلمانوں اور کشمیروں کے خلاف تشدد کے واقعات: ’پہلگام حملے کو وسیع تر فرقہ واریت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘

انڈین ایئرفورس کی ’لینڈ اینڈ گو‘ مشق: طیاروں کی گنگا ایکسپریس وے پر ٹیک آف اور لینڈنگ

غیرمعمولی طوفان، آسمانی بجلی اور ’رات جیسی تاریکی‘: ’راولپنڈی میں اتنی خوفناک آندھی نہیں دیکھی‘

امید ہے کہ پہلگام حملے پر انڈیا کے ردعمل سے وسیع تر علاقائی تنازعہ پیدا نہیں ہوگا: نائب امریکی صدر

سونا سستا ہوگیا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر الزام لگا دیتے ہیں۔۔ شاہد آفریدی کا نیا بیان بھارتی باکسر کو مرچیں لگا گیا

بھارت سے واپس آنیوالے بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔۔ دونوں کو کیا بیماری ہے؟

صلاح الدین ایوبی سے نتن یاہو تک: شامی دروز فرقہ جس کے ’تحفظ‘ کے لیے اسرائیل نے دمشق میں بمباری کی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی