کراچی کی خواتین میں کبوتروں سے کون سی بیماری پھیلنے لگی؟ ماہرین نے احتیاطی تدابیر بتا دیں


کراچی کی فضا میں اڑتے پرندے شہریوں کی سانسوں کو نقصان دینے لگے۔ شہر کے ایک بڑے نجی اسپتال میں ہر ہفتے ایسے 15 سے 20 مریض سامنے آ رہے ہیں جن کے پھیپھڑے کبوتروں کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہر امراض تنفس ڈاکٹر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ "برڈ فینسرز لنگز" نامی یہ بیماری کبوتروں کے پروں، فضلے اور چھوٹے ذرات کے سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ ذرات نہ صرف سانس کی نالی کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ پھیپھڑوں میں سوزش بھی پیدا کرتے ہیں۔ کھڑکیوں کے راستے یا ایئرکنڈیشنرز کے ذریعے یہ ذرات گھروں میں آکر خاموشی سے اثر کرتے ہیں، اور اس کا شکار زیادہ تر خواتین بن رہی ہیں۔ ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ بعض مریضوں کو اس قدر تکلیف دہ صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ انہیں آکسیجن، اسٹیرائڈز یا حتیٰ کہ پھیپھڑوں کی پیوندکاری تک کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ وہ مشورہ دیتے ہیں کہ جن افراد کو سانس کی الرجی یا کمزوری محسوس ہو، وہ فوری طور پر کبوتروں اور دیگر پرندوں سے دوری اختیار کریں۔ ادھر سول اسپتال کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سانس کی شکایات کے متعدد مریض روزانہ آتے ہیں، لیکن ان بیماریوں کی کوئی مخصوص کیٹیگری درج نہیں کی جاتی۔ ان کے مطابق خواتین میں بغیر کسی ظاہری بیماری کے سانس لینے میں دشواری کا رجحان ابھی واضح نہیں ہوا۔ اس بیماری سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہیً۔ کھڑکیوں کو محفوظ رکھنا اور کبوتروں کی افزائش سے بچنا شاید وہ سادہ حل ہیں جو سانسوں کو بچا سکتے ہیں۔ جبکہ گھر میں موجود کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’میڈ ان انڈیا‘: امریکہ میں فروخت ہونے والے ’زیادہ تر آئی فونز‘ جو چین کی بجائے اب انڈیا میں بنیں گے

عراق کا وہ علاقہ جہاں کے باسی ’ہر لمحہ موت کے خوف میں‘ گزارتے ہیں

انڈیا پاکستان کشیدگی: لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کے کچھ سیکٹرز کو جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

پاکستانی فوج کی سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس: ’جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘

کراچی کی خواتین میں کبوتروں سے کون سی بیماری پھیلنے لگی؟ ماہرین نے احتیاطی تدابیر بتا دیں

اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ: ’اپنی سروس میں بہت سے واقعات دیکھے لیکن یہ میری زندگی کی سب سے مشکل آگ ہے‘

جنگ جیتنے پر مادھوری لینے کی خواہش۔۔ بڑے میاں نے اپنی عمر کا بھی لحاظ نہ رکھا ! ویڈیو دیکھ کر صارفین نے کھری کھری سنا دیں

انڈیا میں مسلمانوں اور کشمیروں کے خلاف تشدد کے واقعات: ’پہلگام حملے کو وسیع تر فرقہ واریت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘

انڈین ایئرفورس کی ’لینڈ اینڈ گو‘ مشق: طیاروں کی گنگا ایکسپریس وے پر ٹیک آف اور لینڈنگ

غیرمعمولی طوفان، آسمانی بجلی اور ’رات جیسی تاریکی‘: ’راولپنڈی میں اتنی خوفناک آندھی نہیں دیکھی‘

امید ہے کہ پہلگام حملے پر انڈیا کے ردعمل سے وسیع تر علاقائی تنازعہ پیدا نہیں ہوگا: نائب امریکی صدر

سونا سستا ہوگیا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر الزام لگا دیتے ہیں۔۔ شاہد آفریدی کا نیا بیان بھارتی باکسر کو مرچیں لگا گیا

بھارت سے واپس آنیوالے بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔۔ دونوں کو کیا بیماری ہے؟

صلاح الدین ایوبی سے نتن یاہو تک: شامی دروز فرقہ جس کے ’تحفظ‘ کے لیے اسرائیل نے دمشق میں بمباری کی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی