الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا


صدر مملکت عارف کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جو کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اجلاس میں صدر کی جانب سے تاریخ کے اعلان کا جائزہ لے گا ۔خیال رہے کہ صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دے دی۔انہوں نے کہا ہے کہ دونوں گورنرز الیکشن کی تاریخ دینے کی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے،الیکشن کمیشن بھی انتخابات کرانے کی اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، دونوں آئینی دفاتراردوکی پرانی مثل”پہلےآپ نہیں، پہلےآپ”کی طرح گیندایک دوسرےکےکورٹ میں ڈال رہےہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس طرزِ عمل سے تاخیر اور آئینی شقوں کی خلاف ورزی کا سنگین خطرہ پیدا ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن پہلے ہی مختلف خطوط میں انتخابات کی ممکنہ تاریخوں کا اشارہ دے چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان خطوط میں 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ظاہر ہوتی ہے ، انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت کا سنجیدہ عمل شروع کیا ،الیکشن کمیشن نے اس موضوع پر ہونے والے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ٹرانزٹ اور ری فیولنگ کے سٹریٹجک مرکز تک، گوادر ایئرپورٹ کا سفر

پاکستان کا خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

بھارتی قابض افواج کی بربریت، کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند

بھارتی قابض افواج کی بربریت, کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند !

’ہمیں پرواہ نہیں‘، پاکستان کی طرف لائن آف کنٹرول کے قریب شادیاں جاری

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سڑک کے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چار مزدور اغوا

پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری

ترکیہ کا جنگی بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ، صدرمملکت نے آرڈیننس جاری کردیا

پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، محمد خالد جمالی

پاکستان کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

قومی سلامتی کی صورت حال پر بیک گراؤنڈ بریفنگ، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار

پاکستان کا انڈیا کے ’جارحانہ اقدامات‘ پر اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

سولر پینلز کی دیکھ بھال سے ان کی کارکردگی کیسے بڑھائی جا سکتی ہے؟

2 روز کے دوران فی کلو چکن 20 روپے سستا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی